?️
بیجنگ(سچ خبریں)ہواوے کے صارفین کو یہ جان کر ضرور خوشی محسوس ہو گی کہ چین کی ٹینکالوجی کمپنی ہواوے نے اپنے فونز میں آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس کو جگہ دینے کا اعلان کردیا ہے، ہواوے نے یہ آپریٹنگ سسٹم سنہ 2019 میں متعارف کروایا تھا۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے صدر ڈاکٹر وانگ چینگ لو نے تصدیق کی ہے کہ جون 2021 سے متعدد ڈیوائسز ہارمونی او ایس 2.0 پر منتقل ہوجائیں گی۔چین میں ایک ایونٹ کے دوران انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سنہ 2021 کے آخر تک 30 کروڑ اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور دیگر انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز میں ہارمونی او ایس موجود ہوگا۔
یاد رہے کہ مئی 2019 میں امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کو گوگل ایپس اور سروسز تک رسائی حاصل نہیں رہی تھی۔ اس کے بعد کمپنی نے 2019 میں اپنے آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس متعارف کرایا تھا مگر اسے اب تک اسمارٹ فونز کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
خیال کیا جارہا ہے کہ پی 50 سیریز کے فلیگ شپ ہواوے کے اولین فونز ہوسکتے ہیں جن میں اینڈرائیڈ کی جگہ ہارمونی او ایس پری انسٹال ہوگا۔یہ فونز پہلے مارچ میں متعارف کروائے جانے تھے مگر اب اس نئے اعلان سے عندیہ ملتا ہے کہ پی 50 سیریز کے فونز جون میں پیش کیے جائیں گے۔
اس سے قبل مختلف رپورٹس میں عندیہ دیا گیا تھا کہ ہواوے کے ای ایم یو آئی پر کام کرنے والی ڈیوائسز کو ہارمونی او ایس 2.0 پر سوئچ کیا جائے گا۔ تاہم اب ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن کے مطابق صرف کیرین پراسیسر والے فونز ہی نئے آپریٹنگ سسٹم پر سوئچ ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب: سیلاب سے 6 لاکھ افراد متاثر، 15 اموات، بنیادی ڈھانچے کو نقصان، لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ
?️ 28 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) دریائے ستلج، راوی اور چناب میں تباہ کن سیلاب
اگست
سعودی عرب نے یمن پر نئی پابندیاں عائد کیں
?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی ریاستی سلامتی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ
اپریل
ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ نوازشریف
?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس
جون
عراقی عوام کے ہاتھوں صیہونی پرچم نذر آتش
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:عراقی عوام نے اس ملک کے دار الحکومت بغداد میں صہیونی
فروری
چینی ویکسین کے حوالے سے محققین کی اہم تحقیق
?️ 19 جولائی 2021استنبول (سچ خبریں) چینی کمپنی سائنو ویک کی تیار کردہ کوویڈ 19
جولائی
اردگان خلیج فارس کے ایک اور دورے کنے کے خواہاں
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:آج CNN ترکی نے اطلاع دی ہے کہ ترک صدر رجب
اگست
امریکی خزانے میں سعودی اثاثوں میں کمی
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:مختلف ذرائع کے مطابق مئی میں امریکی خزانے میں سعودی عرب
جولائی
غزہ کے قحط کے بارے میں وائٹیکر کے اشتعال انگیز ریمارکس
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وائٹکاف نے صہیونیوں سے خطاب کرتے
اگست