?️
واشنگٹن(سچ خبریں) کیا مستقبل میں پلاسٹک غذا کے طور پر استعمال ہوگی؟ ماہرین نے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جو پلاسٹک کے کچرے کو غذائی پروٹین میں بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے باعث 10 لاکھ یورو کا فیوچر انسائٹ پرائز بھی انہی نام ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف الینوئے اربانا شیمپین اور مشی گن ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے پلاسٹک کے کچرے کو غذائی پروٹین میں بدلنے والی منفرد اور حیرت انگیز ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کے باعث 10 لاکھ یورو کا فیوچر انسائٹ پرائز بھی انہی نام ہوگیا۔
حیاتیات داں اسٹیفن ٹیکٹمین اور بایو انجینئر پروفیسر ٹِنگ لُو کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مائیکروبز استعمال کیے گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں 10 کھرب مائیکروبز پائے جاتے ہیں لیکن ہم اب تک صرف 1 کروڑ مائیکروبز یہ دریافت کرپائے ہیں۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بعض ایسے جرثومے اور مائیکروبز دنیا میں پائے جاتے ہیں جن میں تھوڑی سی تبدیلی کی جائے تو وہ پلاسٹک جیسے مادہ کو بھی مختلف مرکبات میں تبدیل کرسکتے ہیں۔پروفیسر لُو اور ٹیکٹمین نے بھی جینیاتی انجینئرنگ کے استعمال سے یہی کیا ہے جسے ’مائیکروبیئل سنتھیٹک بائیالوجی‘ بھی کہا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ ٹیکنالوجی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن اسے صنعتی پیمانے تک پہنچایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں پلاسٹک کے کچرے کی مجموعی مقدار تقریباً 37 کروڑ ٹن ہے جب کہ ہر سال آٹھ ارب ٹن پلاسٹک سمندروں میں بہا دیا جاتا ہے جو سمندری حیات کےلیے انتہائی خطرناک ہے۔
مشہور خبریں۔
قطر گیٹ کیس کی نئی تفصیلات کا انکشاف
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے یوناٹا
اپریل
یمن کے خلاف نیتن یاہو کے بیان پر یمن کا ردعمل
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
دسمبر
سی پیک کا دوسرا مرحلہ: خصوصی اقتصادی زونز، صاف توانائی، زراعت اور روزگار پر فوکس
?️ 12 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری
جنوری
سعودی عرب میں بڑھتی جرائم کی شرح
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے مشرقی علاقے
جولائی
مون سون بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری
?️ 28 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) این ڈی ایم نے مون سون بارشوں سے
اگست
مرکاوا؛ اسرائیلی شکست کا نشان اور صیہونی فوج جنگ کی دلدل میں گرفتار
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کی مشہور جنگی مشین مرکاوا ٹینک، جو صیہونی فوج کا
نومبر
پاکستانی ویب سائٹس سے 24 لاکھ افراد کے ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل سائبر سیکیورٹی کمپنی ’کیسپرسکی‘ نے انکشاف کیا
اپریل
امریکی وزارتِ انصاف کے کارکن ٹرمپ کے عتاب کا شکار
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی وزارتِ انصاف نے 20 سے زائد کارکنوں کو 6
جولائی