?️
نیویارک( سچ خبریں) کووڈ 19 ویکسینیشن کا ریکارڈ اب موبائل فون میں بھی محفوظ ہو سکے گا جیسا کہ کووڈ 19 کی ویکسی نیشن لازمی ہوچکی ہے اور جلد ہی اس کا ریکارڈ صارفین کے اسمارٹ فون میں بھی محفوظ ہوسکے گا جہاں انٹرنیٹ سروس زیادہ اچھی نہیں تو بھی اس ریکارڈ تک رسائی صارفین کو حاصل ہوگی۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے اے پی آئی فار پاسز کو اپ ڈیٹ کر کے کووڈ ویکسینیشن ریکارڈ کو محفوظ کرنے کی صلاحیت کا اضافہ کیا ہے۔گوگل نے چند روز قبل یہ اعلان کیا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں آپ ابھی اپنے ویکسنیشن کارڈ کو اپ لوڈ کرسکیں گے۔
یہ اپ ڈیٹڈ اے پی آئی یا اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس دنیا بھر کے حکومتی اداروں اور طبی اداروں کے ڈویلپرز کو ویکسنیشن کارڈز یا کووڈ ٹیسٹ نتائج کے ڈیجیٹل ورژنز تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔گوگل نے بتایا کہ ایک بار جب کوئی صارف کووڈ کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن اپنی ڈیوائس میں محفوظ کرے گا تو وہ ڈیوائس کی ہوم اسکرین پر ایک شارٹ کٹ کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کرسکے گا۔
کمپنی نے بتایا کہ اگر انٹرنیٹ سروس دستیاب نہ بھی ہو یا ایسے خطے میں ہوں جہاں انٹرنیٹ سروس زیادہ اچھی نہیں تو بھی اس ریکارڈ تک رسائی صارفین کو حاصل ہوگی۔عام طور پر پاسز اے پی آئی کو گوگل پے والٹ کے صارفین کی جانب سے بورڈنگ پاسز، لائلٹی کارڈز، گفٹ کارڈز، ٹکٹوں اور دیگر محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مگر اس اپ ڈیٹ کے بعد گوگل پے ایپ استعمال نہ کرنے والے افراد بھی اپنے ڈیجیٹل کووڈ کارڈ کو ڈیوائس میں اسٹور کرسکیں گے۔
چونکہ گوگل کی جانب سے کارڈ کی کاپی اپنے پاس نہیں رکھی جائے گی تو صارفین کو مختلف ڈیوائسز میں کووڈ کارڈ کو محفوٖظ کرنے کے لیے حکومتی ادارے یا دیگر سے اسے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔
ان کارڈز میں ادارے یا حکومتی لوگو سب سے اوپر ہوگا، جس کے بعد صارف کا نام، تاریخ پیدائش اور دیگر متعلقہ تفصیلات جیسے کس کمپنی کی ویکسین یا ٹیسٹ ہے وغیرہ۔اس اپ ڈیٹڈ اے پی آئی کو سب سے پہلے امریکا میں متعارف کروایا جارہا ہے اور جلد دیگر ممالک میں بھی اسے پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے
?️ 11 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان انتقال
نومبر
جنوبی کوریا میں شدید خشک سالی، ساحلی شہر گانگنئونگ پانی سے محروم
?️ 5 ستمبر 2025جنوبی کوریا میں شدید خشک سالی، ساحلی شہر گانگنئونگ پانی سے محروم
ستمبر
آصف کرمانی نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف
جولائی
پیرس کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: سکیورٹی اداروں کی طرف سے اعلان کردہ پابندیوں کے باوجود
جولائی
پیسہ بہت ہے ،انصاف کیلئے آخری حد تک جاﺅں گی، وجہیہ عامر
?️ 26 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے
فروری
مغرب اور روس کے درمیان تیسری عالمی جنگ کا آغاز
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Figaro نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ شائع
جنوری
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیراعظم
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
مارچ
وزیر داخلہ نے ملک بھر میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی
?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک بھر میں
جنوری