🗓️
کراچی (سچ خبریں)پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، معروف امریکی کمپنی نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع اور جلد اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا۔یہ فیصلہ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے عالمی براڈ بینڈ کمپنی اسٹار لنک کے وفد کی ملاقات میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف امریکی کمپنی اسٹارلنک نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ او جلد اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ، یہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا آفس ہوگا۔
فیصلہ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے عالمی براڈ بینڈ کمپنی اسٹار لنک کے وفد کی ملاقات میں ہوا ، وفد میں ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ ریان گڈ نائٹ اور ہیڈ آف گلوبل سائٹ ایکوزیشن بین میکولیم شامل تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور پاکستان کو عالمی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے، ملک میں 40 ہزار اسکولز، چھوٹے تجارتی اداروں سمیت براڈ بینڈ کنکٹویٹی سے منسلک ہونے کیلئے وسیع مواقع ہیں۔امین الحق کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، مزید فنڈز طلب
🗓️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے اداروں نے پاکستان میں تباہ
ستمبر
حکومت نے یوم علی پر ہر قسم کے جلوسوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں
🗓️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
سعودی اتحاد کے جرائم کی تاریخ میں بےمثال ہیں: یمنی وزیر خارجہ
🗓️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی جنگ کے آغاز کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر
مارچ
یمن جنگ میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوا؟
🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی وزارت انسانی حقوق کے ترجمان نے کہا کہ یمن
جون
استقامتی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کی بے بسی
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرحدوں پر جنگ میں
مئی
سعودی عرب میں قیدیوں کے سلسلہ میں بڑھتے خدشات
🗓️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق
اکتوبر
مغربی افغانستان میں سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان
🗓️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان ذرائع نے اس ملک کے مغربی صوبے نورستان میں
جولائی
صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین سے واپسی کا سفر کیوں سوچا؟
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں: جب بھی مقبوضہ فلسطین سے یورپ کی طرف ریورس مائیگریشن
فروری