?️
نیویارک: (سچ خبریں) امریکی حکومت نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کیخلاف سمارٹ فون مارکیٹ پر اجارہ داری قائم کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے 16 ریاستی اور ضلعی اٹارنی جنرلز کے ساتھ ایپل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ٹیکنالوجی کمپنی پر کاروباری مقابلے کی فضا میں رکاوٹ ڈالنے، سمارٹ فون مارکیٹ پر اجارہ داری قائم کرنے اور مسابقت کو محدود کر کے صارفین کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایپل کا طرز عمل صارفین کیلئے لاگت کو بڑھاتا ہے اور ڈویلپرز کو سمارٹ فون کے دوسرے پلیٹ فارمز پر مصنوعات جاری کرنے سے روک کر جدت کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔
اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے صارفین کو زیادہ قیمتوں اور محدود انتخاب سے بچانے کیلئے عدم اعتماد کے قوانین کو نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کو زیادہ قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کمپنیاں عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
الزامات کے جواب میں ایپل نے کسی غلط کام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کمپنی کے اصولوں کیلئے خطرہ ہے۔
ایپل کے ترجمان فریڈ سینز نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مقدمہ حقائق اور قانون کے مطابق غلط ہے اور ہم اس کے خلاف بھرپور طریقے سے دفاع کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ہم نے اپنا سارا گولہ بارود یوکرین کو دے دیا ہے: ٹرمپ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ
جون
صیہونی ریاست کی اقتصادی صورتحال
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے طویل ہونے کے باعث صیہونی ریاست
ستمبر
روس آخرکار پورے یوکرین پر قبضہ کر لے گا:ٹرمپ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس آخرکار
اپریل
غزہ میں نئے میزائل کی رونمائی
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز کو ڈھائی ماہ
دسمبر
ترکی میں اردوغان کے سب سے بڑے مخالف جماعت کے خلاف غیر معمولی اقدام
?️ 5 ستمبر 2025 ترکی میں اردوغان کے سب سے بڑے مخالف جماعت کے خلاف
ستمبر
ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے جنگی جرائم ہیں۔ مشاہد حسین سید
?️ 22 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا
جون
روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے
اپریل
ایرانی واقعی قابل ہیں اور ان کے پاس اچھے سائنسداں ہیں: اولمرٹ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: ایہود اولمرٹ نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ایرانی واقعی
مارچ