?️
سچ خبریں: چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کی امریکی سروسز کی کسی امریکی فرد یا کمپنی کو فروخت کا معاملہ طے نہ ہوسکا، ایپلی کیشن پر امریکا میں پابندی کی مہلت ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا۔
ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی کا قانون گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو 20 جنوری 2025 تک اپنی ملکیت امریکی ہاتھوں میں منتقل کرنا تھی۔
قانون کے مطابق ٹک ٹاک اپنی چینی ملکیت سے الگ ہو کیونکہ قانون سازوں اور انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اس ایپ کے ذریعے امریکی صارفین کا حساس ڈیٹا حاصل کر سکتی ہے یا پروپیگنڈا پھیلا سکتی ہے۔
ٹک ٹاک نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے ڈیٹا کی حفاظت کے اقدامات کیے ہیں۔
مذکورہ قانون کے تحت امریکی صدر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ایپلی کیشن پر پابندی کی مدت 90 دن تک منسوخ کردیں اور اب تک ڈونلڈ ٹرمپ تین بار ٹک ٹاک کو توسیع دے چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جون 2025 میں ٹک ٹاک پر پابندی کی مہلت بڑھا دی تھی، جس کے تحت ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کا معاملہ 17 ستمبر تک طے ہونا لازمی ہے، اس کے بعد ایپ کو امریکا میں بند کردیا جائے، تاہم امریکی صدر پابندی کی مہلت بڑھا سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت چوتھی بار بھی بڑھا دیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹک ٹاک کے امریکی سروسز کو خریدنے کے لیے متعدد کمپنیوں اور افراد نے دلچسپی ظاہر کی ہے لیکن ایپ کی فروخت کے معاملات اس وقت ہی طے ہوسکیں گے جب چینی حکومت فروخت کے معاہدوں کی منظوری دے گی۔
ابھی تک چینی حکومت نے واضح طور پر ٹک ٹاک کی امریکی سروسز کو کسی امریکی فرد یا کمپنی کو فروخت کرنے کے معاملے پر معاہدوں کی مںظوری دینے یا نہ دینے سے متعلق کچھ نہیں کہا۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 17 ستمبر سے قبل ہی ٹک ٹاک پر پابندی کی مہلت بڑھا دیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور پاکستان عملی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اب تک امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات سرد
مئی
نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے حملے کے اہم پیغام
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: حیفا اور تل ابیب کے درمیان واقع قصبے قیسریہ میں
اکتوبر
ڈالر کی قدر میں کمی
?️ 10 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید
اگست
ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی افغان شہریوں کا ساتھ چھوڑ دیا
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے 80 لاکھ افغان شہریوں کے لیے
جولائی
زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ کا اچھا وقت ختم ہوچکا
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: این بی سی نیوز کی طرف سے کرائے گئے
اگست
وزیراعظم کے دورہ روس سے ہم تاریخ کا اہم باب بن گئے ہیں: فواد چوہدری
?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
فروری
خوفناک قتل عام کا سبب بننے کے لیے غزہ شہر میں مکمل انٹرنیٹ اور مواصلاتی کٹوتی
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے شہر پر اپنے وحشیانہ حملوں
ستمبر
فلسطینی شہداء کی شناخت روکنے کے لیے تل ابیب کا وحشیانہ جرم
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش
نومبر