?️
سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پلیٹ فارم سے بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا آغاز کردیا۔ٹوئٹر کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ بوٹ اکاؤنٹس کی وجہ سے پلیٹ فارم پر بہت سارے جعلی اکاؤنٹس ہیں جو کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، اس لیے انہیں ڈیلیٹ کرنے کا آغاز کردیا گیا۔
کمپنی کے مطابق ان تمام بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جو کہ انسان نہیں چلا رہے۔
ساتھ ہی کمپنی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کمپنی بوٹ اکاؤنٹس چلانے والے بڑے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی اور پھر انہیں کٹھڑے میں بھی لایا جائے گا۔
ٹوئٹر کی جانب سے بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد درجنوں صارفین کے فالوورز کی تعداد بھی کم ہونے لگی ہے۔
بوٹ چیٹس یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹ ایسے ہوتے ہیں جنہیں چلانے کے لیے انسان کی ضرورت نہیں پڑتے، ایسے اکاؤنٹ سافٹ ویئر یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کی مدد سے بنائے جاتے ہیں اور پھر وہ ازخود انسانوں کے اکاؤنٹس کی طرح کام کرنے لگتے ہیں۔
بوٹ یا آٹومیٹڈ چیٹس کا استعمال بڑی بڑی کمپنیاں بھی کرتی ہیں اور بہت ساری ایپلی کیشنز بھی آٹومیٹڈ چیٹس کی سہولت فراہم کرتی ہیں، جیسا کہ واٹس ایپ یا فیس بک میسینجر یا ای میل پر آٹو ریپلائی کا آپشن رکھا جائے۔
ٹھیک ایسی ہی ٹیکنالوجی کی طرح بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس بھی کام کرتے ہیں، جنہیں بناتے وقت اپنی ترجیحات طے کی جاتی ہیں اور پھر مذکورہ اکاؤنٹس ان ترجیحات پر ہی کام کرتے رہتے ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ ٹوئٹر پر لاکھوں بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس ہیں، جنہیں جعلی اکاؤنٹس بھی کہا جاتا ہے اور ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدتے وقت ہی ایسے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اور امریکہ کے مہنگے دفاعی نظام بے نقاب
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر یمنی مسلح فوج
مئی
صیہونی حکومت کی فوج میں قیادتی بحران
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار "معاریو” نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی
جولائی
عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عوام آج باہر نکلیں، عمران خان
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور عدلیہ کے درمیان جاری کشمکش کے پیش
مئی
گیلنٹ کی مضحکہ خیز دھمکیاں
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ شروع
اگست
عوام گھروں میں بیٹھ کر ٹیکس فائل کرسکیں گے، کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہوگی، وزیر خزانہ
?️ 5 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
اپریل
غزہ میں جنگ بندی تباہ کن جنگ کے خاتمے کا ایک بہترین موقع ہے:یورپی یونین
?️ 11 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی تباہ کن جنگ کے خاتمے کا ایک بہترین
اکتوبر
ہماری نالائقی ہے کہ ہم ڈیمز نہیں بنا سکے، گورنر پنجاب
?️ 28 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے
اگست
روس-امریکہ اعتماد سازی کے عمل کا یورپ سے کوئی تعلق نہیں:روس
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ اعتماد سازی
فروری