?️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے بہترین کیمرے والا وی 30 متعارف کرادیا، جسے قدرے معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔
فون کے بیک اور فرنٹ پر 50 میگا پکسل کے کیمرے دیے گئے ہیں جب کہ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
ویوو وی 30 کو 78-6 انچ اسکرین اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ اسنیپ ڈریگن کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔
ویوو وی 30 کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 جب کہ دوسرا بھی 50 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔
اسی طرح فرنٹ پر 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا ڈوئل فلیشز کے ساتھ دیا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے ان میں نئے فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 80 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فون کی قیمت 90 ہزار روپے سے شروع ہوکر ایک لاکھ 30 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔
فون کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 90 ہزار جب کہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
کپنی نے فون کو بیک وقت پاکستان، بھارت، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت دیگر ممالک میں پیش کیا ہے اور تمام ممالک میں اس کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
کورونا وائرس نے ایک روز میں مزید سو سے زائد جانیں لے لیں
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا
اگست
صیہونیوں کی عراق میں داعش کی حمایت
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:عراق کے ایک سکیورٹی ماہر نے کردستان کے علاقے میں صیہونی
اپریل
چین نے نیا ریلے سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا
?️ 8 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے حال ہی میں خلائی مشن شِن زھو- 12
جولائی
بحرین میں موساد کی موجودگی کا انکشاف
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ
فروری
اقوام متحدہ یمن کی حقیقی صورتحال کو چھپا رہی ہے:انصاراللہ
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے
نومبر
مصری ذرایع: امریکی نمائندوں کا خیال ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: ایک سینیئر مصری ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی
مئی
اسرائیل گرنےکی کگار پر
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بنجمن نیتن یاہو کی
مارچ
حزب اللہ کیسے اسرائیل صفحۂ ہستی سے مٹا سکتی ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ
اگست