?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین چیٹ فلٹر کے نئے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جسے جلد ہی پیش کردیا جائے گا۔
چیٹ فلٹر فیچر کے تحت صارفین اپنے پسندیدہ ترین نمبروں کی چیٹس کو ایک الگ باکس میں رکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ ایڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین چیٹ فلٹر پر کام کرنے میں مصروف ہیں اور نئے فیچر کو جلد ہی پہلے آزمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی واٹس ایپ کی چیٹس میں جاکر سرچ پر کلک کریں گے تو باکس میں فیورائٹس، گروپس، کانٹیکٹس اور ان ریڈ جیسے آپشنز نظر آئیں گے۔
مذکورہ آپشنز کے تحت جیسے ہی صارف فیورائٹس پر کلک کرے گا تو وہاں اسے اپنے پسندیدہ نمبرز کی چیٹ نظر آئے گی اور تمام نمبروں کے چیٹ باکس الگ الگ دکھائی دیں گے۔
تاہم فیورائٹس میں چیٹس کو شامل کرنے کے لیے صارف کو پہلے فہرست ترتیب دینی پڑے گی اور اس کے لیے صارف کو چیٹنگ کے دوران آپشن دیا جائے گا کہ وہ کسی بھی نمبر کو پسندیدہ کی لسٹ میں شامل کرے۔
اس وقت واٹس ایپ پر چیٹس میں جاکر جیسے ہی سرچ پر کلک کیا جاتا ہے تو وہاں ان ریڈ، ڈاکیومنٹس، تصاویر، ویڈیوز اور پولز کو سرچ کرنے کا آپشن آتا ہے، تاہم نئے فیچرز کے تحت صارفین کو وہاں فیورائٹس کا آپشن بھی نظر آئے گا۔


مشہور خبریں۔
اداکار طلعت اقبال کا علالت کے باعث امریکا میں انتقال
?️ 24 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا کے ہسپتال
ستمبر
سعودی عرب کی پالیسی میں بڑا یوٹرن
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور اتحادیوں کو خبردار کر دیا
اپریل
کیا امریکہ اپنا اثر و رسوخ کھو چکا ہے؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ہل میگزین نے مغربی ایشیائی خطے میں نئی تبدیلیوں کے
اگست
قدس فورس کے نائب سربراہ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سپاہ پاسدران کےشعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اپنی ذیلی
اپریل
تیرہ سالہ فلسطینی بچے کو بجلی کے کرنٹ؛صیہونی فوج کی درندگی
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے 13 سالہ فلسطینی بچے کو
جنوری
اسرائیل کا قطر پر حملہ،مفاہمت پسند عرب ریاستوں کے لیے خطرے کی گھنٹی
?️ 15 ستمبر 2025اسرائیل کا قطر پر حملہ،مفاہمت پسند عرب ریاستوں کے لیے خطرے کی
ستمبر
آج ’ ’ یوم یکجہتی کشمیر“ جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
?️ 5 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آج پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر
فروری
لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج کا 5 روزہ فوجی مشق
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج سہ پہر لبنان کے ساتھ سرحد
اکتوبر