🗓️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کے اب تک کے بہترین ترین پسندیدہ فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
جی ہاں، واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے تحت نامعلوم نمبرز سے آنے والے پیغامات کو روکا جا سکے گا۔
فیچر کے تحت واٹس ایپ سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین ایسے میسیجز براہ راست وصول نہیں کر پائیں گے جو انہیں نامعلوم اور نئے نمبروں سے بھیجے جائیں گے۔
فیچر کے تحت صارفین کو واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی سیکشن میں ایڈوانسڈ کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جہاں وہ میسجز فرام ان نون اکاؤنٹس آپشن کو اوپن کریں گے تو ان کے پاس نئے نمبروں سے آنے والے میسیجز براہ راست نہیں آئیں گے۔
فیچر کے تحت نئے اور نامعلوم نمبروں سے آنے والے میسیجز پرائمری چیٹ باکس میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اسپیم میں چلے جائیں گے، یعنی وہ میسیجز دوسری خفیہ ونڈو میں چلے جائیں گے، جیسے آرکائیو یا لاکڈ چیٹ میں چلے جاتے ہیں۔
واٹس ایپ پر ابھی مذکورہ فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار اس کی آزمائش کو بڑھانے کے بعد اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ واٹسایپ پر مذکورہ فیچر کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ سال کے آغاز تک پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
برازیل کے صدر کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر کڑی تنقید
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صدارتی عمارت اور برازیل کی نیشنل کانگریس پر مظاہرین اور انتخابات
جنوری
ترکی ایک قابض ملک ہے: عالمی حقوق انسانی کمیشن
🗓️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر نے شمال مشرقی شام ترکی سے
فروری
ایران جنرل موسوی کا انتقام کیسے لے گا؟ عطوان کی زبانی
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: علاقے کے اسٹریٹجک مسائل کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے
دسمبر
گوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا
🗓️ 11 جولائی 2021نیویارک(سچ خبریں)عام صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے گوگل نے
جولائی
کورونا: این سی او سی نے پابندیوں میں مزید توسیع کردی
🗓️ 28 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے
جنوری
کیا ابھی بھی غزہ میں جنگ بندی کا امکان ہے؟قطر کا اظہار خیال؟
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنی تقریر
فروری
یمن غزہ کی حمایت جاری رکھے گا: انصار اللہ
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا
جولائی
روس نے یوکرین کا ایک لڑاکا اور 10 ڈرون تباہ کئے
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران اور ملک میں روس کے خصوصی فوجی
مئی