?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اہم ترین فیچر پر کام شروع کردیا۔ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے اس فیچر کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں ہی یہ سہولت تمام آپریٹنگ سسٹم کے لیے پیش کی جائے گی۔
واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ایک نئے آپشن پرکام شروع کردیا ہے جسے جزوی طور پر روکا (پوز) اور بحال کیا جاسکے گا۔واٹس ایپ صارفین کی جانب سے اس فیچر کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں ہی یہ سہولت تمام آپریٹنگ سسٹم کے لیے پیش کی جائے گی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ ڈیسک ٹاپ میں ایک وقت میں بہت سارے کام کرتے ہیں اور اس کے لیے بار بار وائس ریکارڈنگ کو جاری کرنا، روکنا اور پھر شروع کرنا ہوتا ہے۔ واٹس ایپ کی خبردینے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے سب سے پہلے اس کا تذکرہ کیا ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ آڈیو فائل بھیجنے سے پہلے اسے سننے کا آپشن بھی پیش کرچکا ہے جسے بالخصوص محتاط صارفین نے بہت سراہا ہے لیکن اب اس آپشن کو بھی بہت سے صارفین دیکھ سکتے ہیں جبکہ اس کی حتمی ریلیز کی تاریخ جلد ہی دی جائے گی۔بعض صارفین نے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں سرخ رنگ کا پوز بٹن بھی دیکھا ہے اور اس کے اسکرین شاٹ بھیجے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واٹس ایپ کے جدید ترین بی ٹا ورژن میں یہ آپشن دیکھا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک کیسے ترقی کرے گا؟عمر ایوب کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے
جولائی
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن
دسمبر
کشف انصاری نے کیسے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: مشہور ٹک ٹاک اور یوٹیوب شخصیت کشف انصاری نے اپنے فٹنس
جون
لاہور: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلوں میں 6 منشیات فروشوں کی ہلاکت کا دعویٰ
?️ 2 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا
دسمبر
درجنوں صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصی پر حملہ
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آباد کاروں نے ایک نامعقول حرکت کرتے ہوئے مسجد
جنوری
عمان اور عرب لیگ کی طرف سے منفی ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: عرب لیگ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
فروری
نیتن یاہو کبھی نہیں چاہتے تھے کہ حماس غزہ امن معاہدہ قبول کرے
?️ 4 اکتوبر 2025نیتن یاہو کبھی نہیں چاہتے تھے کہ حماس غزہ امن معاہدہ قبول
اکتوبر
سعودی اتحاد یمنی بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے اور انہیں میدان جنگ میں بھیجتا ہے
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: صوبہ معرب کے شہر صراوا کے بڑے علاقوں کی آزادی
اکتوبر