?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹ میں دو بڑی تبدیلیاں کردی ہیں جو واٹس ایپ صارفین کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوں گی۔
واٹس ایپ فیچر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے ’پِن (pinned) میسج فیچر‘ متعارف کردیا ہے۔
پِن میسج فیچر کا مطلب ہے کہ آپ واٹس ایپ گروپ یا اپنے کسی دوست کے چیٹ باکس کے اندر اہم پیغام کو پِن کرکے اسے چیٹ کے سب سے اوپری حصے پر لاسکتے ہیں، یعنی مخصوص پیغام کو پِن کرنے کے بعد آپ اپنی گفتگو جاری رکھ سکتے ہیں لیکن وہ مخصوص پیغام چیٹ کے دوران سب سے پہلے موجود رہے گا۔
یہ فیچر اسی طرح ہے جیسے ہم واٹس ایپ پر مخصوص لوگوں کے چیٹ باکس کو پِن کرتے ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین بالخصوص گروپ چیٹ کے لیے اہم پیغامات تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔
یہ فیچر گروپ چیٹس کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ گروپ چیٹ میں ڈھیروں میسجز آنے کی وجہ سے اہم اعلان یا پیغامات پر نظر رکھنا مشکل ہوتا ہے۔
پن کیے ہوئے پیغامات کے ذریعے گروپ چیٹ کے ہر ممبر کو اس پیغام تک آسانی سے رسائی ہو گی۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر پاکستان سمیت مختلف ممالک میں متعارف کیا جاچکا ہے اور اب صارفین اس فیچر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا۔
اسکرین شاٹ کے مطابق میسج کو ایک بار کلک کرنے پر تین آپشن دکھائی دیں گے، ان میں سے پِن کے آپشن پر کلک کرکے مخصوص میسج کو چیٹ میں پِن کرسکتے ہیں۔
البتہ آپ صرف مخصوص وقت کے لیے میسج کو پن کرسکتے ہیں، پن کے آپشن کو کلک کرنے کے بعد مزید تین آپشن دکھائی دیں گے، ان میں سے آپ 24 گھنٹے، 7 دن یا 30 دنوں کے لیے میسج کو پِن کرسکتے ہیں۔
واٹس نے ’پن فیچر‘ کے ساتھ ہی ’ون ٹائم ویو وائس میسج‘ کا فیچر بھی متعارف کیا ہے۔
جب آپ کسی دوست کو وائس میسج بھیجتے ہیں تو عمومی طور پر وہ وائس نوٹ چیٹ میں ہی موجود رہتا ہے جسے آپ یا آپ کا دوست کسی بھی وقت دوبارہ سُن سکتے ہیں۔
لیکن اب اس فیچر کو مزید جدید کردیا ہے، یعنی آپ وائس میسج ’ویو ونس‘ کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔
اس نئے فیچر میں بھیجی جانے والی وائس نوٹ کو ایک بار ہی سنا جاسکتا ہے اور اس کے بعد وائس نوٹ غائب ہوجاتی ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق چیٹ پر ویو ونس بھیجے جانے والے وائس نوٹ کو کوئی بھی فارورڈ، سیو یا ڈاون لوڈ نہیں کرسکتا۔
مشہور خبریں۔
صورتحال کا جائزہ لینے کےلئےوزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
?️ 22 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال
جولائی
انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو
دسمبر
کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں
مئی
ایلون مسک کا بچوں کے لیے ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: ارب پتی اور ٹیکنالوجی انٹرپرینیور ایلون مسک نے اعلان کیا
جولائی
سی این این: پاکستان پر بھارتی حملے کا اب بھی امکان ہے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ایک سینئر پاکستانی اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے جس
مئی
پاکستان نے افغان مہاجرین کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین
اگست
جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کا بھاری جانی نقصان
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبہ کی 76ویں برسی کے موقع پر صہیونی میڈیا
مئی
وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی بریچ ہوئی ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان
?️ 30 ستمبر 2022پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم
ستمبر