?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جلد ہی پاکستان میں کام شروع کرنے کے لیے اسٹارلنک کو حتمی منظوری دینے کے لیے تیار ہے جس کے باعث ٹیلی کام انڈسٹری میں شکوک و شبہات اور نامعلوم کا خوف نمایاں ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک کی آمد کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، لیکن پاکستان کے چاروں ٹیلی کام آپریٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ ابھی نتائج کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔
سوالات کا جواب دیتے ہوئے جاز، زونگ، ٹیلی نار، اور یوفون نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اسٹارلنک اپنی سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروسز پریمیم قیمتوں پر پیش کرے گا، اور اس سے خاص طور پر شہری علاقوں میں فائبر پر موجودہ ڈیٹا سروسز کے تبدیل ہونے کا امکان کم ہے۔
ایک ٹیلی کام کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو نے کہا کہ ’قلیل مدت میں، اسٹارلنک سروسز کو سبسکرائب کرنے والے کلائنٹس ہو سکتے ہیں، لیکن یہ سروسز بہت مہنگی ہیں اس لیے ہر کوئی اس کا حصہ نہیں بنے گا، اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ اسٹارلنک مارکیٹ میں اپنے قدم جمانے کے لیے اپنی سروسز پر بہت زیادہ سبسڈی دے گا۔‘
اگرچہ اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ اسٹارلنک اپنی سروسز کے لیے بہت زیادہ ریٹ رکھے گا جیسا کہ یہ دوسری مارکیٹوں میں پیش کر رہا ہے، تاہم اسٹارلنک پاکستان کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ سروسز کے افتتاح کے وقت مارکیٹنگ کی حکمت عملی کو بعد کے مرحلے میں حتمی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح اسٹارلنک کے پورے ملک کے لیے یکساں نرخ نہیں ہوں گے، اور پیکجز خطے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
اسٹار لنک کے پاس پہلے سے ہی ایک دفتر موجود ہے جس کا عملہ پاکستانی ماہرین ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی مارکیٹ نہ تو مشرق وسطیٰ کی طرح اعلیٰ درجے کے صارفین پر مبنی ہے اور نہ ہی بھارت جیسی وسیع مارکیٹ ہے بلکہ دونوں کا مجموعہ ہے۔
دریں اثنا، وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس کے کلیدی کلائنٹ عام شہری ہونے کے امکانات کم ہیں لیکن بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مسلح افواج، پولیس، ایف سی، دیگر محکمے جیسے کسٹم وغیرہ اس کے صارفین ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے علاوہ یہ توقع کی جاتی ہے کہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں بااثر افراد اسٹارلنک کی سروسز کو سبسکرائب کریں گے، چاہے ان کے ریٹس کچھ بھی ہو، جہاں فائبر کی رسائی کم ہے یا موجود نہیں ہے۔‘
تاہم اگر اسٹارلنک کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو یہ ریاست کی ملکیت والی اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او ایم) کا براہ راست مدمقابل ہو سکتا ہے، جو صرف اسی علاقے میں کام کرتی ہے۔
ملک کے چاروں صوبوں میں کام کرنے والی چار ٹیلی کام کمپنیاں جہاں پاکستان کے دور دراز اور ناہموار حصوں میں محدود موجودگی رکھتی ہیں، وہیں اسٹارلنک مقامی سیلولر آپریٹرز کے ساتھ ریونیو شیئر کی بنیاد پر شراکت کر سکتا ہے۔
دریں اثنا، جاز کے چیف ایگزیکٹو عامر ابراہیم اسٹارلنک کی آمد کو پوری صنعت اور صارفین کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔
انہوں نے میڈیا کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کے دوران بھی کھل کر کہا ہے کہ اسٹارلنک جیسے منصوبے گیم چینجرز ہیں۔
عامر ابراہیم نے کہا کہ ’اسٹارلنک کی پاکستان آمد کچھ رکاوٹوں کا سبب بن سکتی ہے، لیکن اس سے ہمیں مقابلہ دیکھنے، سیکھنے اور بڑھنے کا موقع ملے گا۔‘
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک شٹ ڈاؤن سے محفوظ نہیں ہے اور اسے شٹ ڈاؤن کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت قومی سلامتی کے خدشات یا سروس بلیک آؤٹ کے دوران اپنے لینڈنگ اسٹیشنز تک رسائی کو مسدود کرکے یا ریگولیٹری اقدامات کو نافذ کرکے پابندیاں عائد کرسکتی ہے۔
ٹیلی کام کمپنیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریگولیٹر لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنائے اور صرف روایتی آپریٹرز پر نیٹ ورک کی بندش کے معاشی اور اعتماد پر اثر نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ، موجودہ نیٹ ورک آپریٹرز نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کام سروسز کے لیے مخصوص اینٹی ڈمپنگ قوانین کا فقدان ہے، اور اگر اسٹارلنک موجودہ ٹیلی کام اور براڈ بینڈ فراہم کنندگان کو مشکل وقت دے کر مارکیٹ میں خلل ڈالنے کے لیے بڑے پیمانے پر سبسڈی متعارف کراتا ہے تو کچھ ایسے ریگولیٹری میکانزم ہونے چاہئیں جو ایسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کر سکیں۔


مشہور خبریں۔
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی گئی
?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی
فروری
خیبرپختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع میں سیکورٹی فورسز نے اہم دہشت گرد کوہلاک کر دیا
?️ 5 اپریل 2021خیبر پختونخواہ (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اپریل
غزہ میں قابضین کے لیے سیکیورٹی کا ایک مسئلہ
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ
اگست
عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو ہالینڈ کے
مارچ
حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن
?️ 28 ستمبر 2025لاہور:(سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے
ستمبر
نظام تعلیم میں جدت لانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم
?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ نظام
جولائی
آذربایجان، ترکیہ اور پاکستان کا نیا تعاون
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: 28 مئی کو آذربایجانی عوام نے اپنا یوم آزادی منایا،
مئی
چین کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فاکس بزنس سے بات کرتے ہوئے، باسنیٹ نے کہا کہ
مئی