?️
سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پر ریلز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے ازخود دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
اے آئی ٹیکنالوجی کو گزشتہ چند سال میں وسعت دے کر اسے ہر سوشل میڈیا ایپ اور ویب سائٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور گزشتہ برس ہی میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے تھے۔
علاوہ ازیں میٹا نے حال ہی میں معروف ہولی وڈ شخصیات کی آواز سے لیس اے آئی چیٹ بوٹ بھی متعارف کرائے تھے۔
اور اب میٹا نے فیس بک سمیت انسٹاگرام ریلز کو دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے کے اے آئی فیچر کی آزمائش شروع کردی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ اے آئی ٹول کے تحت لوکیشن کی بنیاد پر دوسری زبان میں بنائی گئی ریلز از خود مقامی زبان میں ترجمہ ہوجائیں گی۔
یعنی اگر کوئی بھی پاکستانی صارف اسپین یا اٹلی کی ریل دیکھے گا توہسپانوی اور اطالوی زبان میں بنی ویڈیو از خود اردو میں تبدیل ہوجائے گی اور ریل میں نظر آنے والے افراد ہی اردو میں بات کرنے لگیں گے۔
فیچر کے تحت اے آئی ٹول ازخود ریل بنانے والے شخص کی مقامی زبان میں ڈبنگ یعنی lip syncing کرے گا اور دیکھنے والے کو محسوس ہوگا کہ ریل ان کی اپنی ہی مقامی زبان میں بنائی گئی ہے۔
میٹا کی جانب سے مذکورہ فیچر پر امریکا میں آزمائش شروع کردی گئی اور ابتدائی طور پر انگریزی اور ہسپانوی زبان میں بنی ریلز کو ترجمہ کرنے پر آزمائش کی جا رہی ہے۔
محدود آزمائش کے بعد کمپنی اسے مزید زبانوں میں ترجمہ کرنے کی آزمائش شروع کرے گی، جس کے بعد ہی اسے پیش کیا جائے گا، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
چیف جسٹس کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے ارکان کے نام طلب
?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے سلسلے میں
اکتوبر
پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، سعودی وزیر خزانہ کا پاک-سعودی بزنس فورم سے خطاب
?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز الفالح نے
اکتوبر
یحییٰ سنوار کی جدوجہد کی نئی تفصیلات پہلی بار سامنے آ ئی
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ روز نشر ہونے والے اپنے پروگرام "شاہد علی العصر”
جنوری
سعودی عرب کی خفیہ جیلوں کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو تشویش
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:بین الاقوامی تنظیم ڈیموکریسی الان نے سعودی عرب کی خفیہ جیلوں
مئی
افغانستان میں ایک بار پھر طالبان کا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 2 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیئے گئے بم
جون
اسرائیلی جیلیں گواتنامہ جیسی ہیں:اسرائیلی سپریم کورٹ
?️ 19 اگست 2025اسرائیلی جیلیں گواتنامہ جیسی ہیں:اسرائیلی سپریم کورٹ صہیونی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی
اگست
غزہ جنگ کی وجہ سے بائیڈن کی مقبولیت میں کمی
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میگزین نیوز ویک نے امریکہ میں حالیہ پولز کے مطابق،
اپریل
نواز، شہباز شریف لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا
مئی