?️
نیویارک (سچ خبریں)فلسطینی کی آواز دبانے اور فلسطینی عوام کے حق میں مواد کو روکے جانے کے الزامات کے بعد فیس بک کی زیرملکیت ایپ انسٹاگرام نے اپنے الگورتھم میں تبدیلیاں کی ہیں۔یہ تبدیلیاں اس قت کی گئی جب انسٹاگرام میں کام کرنے والے افراد کے ایک گروپ نے شکایت کی تھی۔
فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کے مطاب انسٹاگرام کے ملازمین کے گروپ کی جانب سے فلسطین کے حق میں مواد کو سنسر سے روکے جانے کے حوالے سے متعدد اپیلیں کی گئی تھیں۔ملازمین کا یہ تو ماننا نہیں کہ ان پوسٹس کو دانستہ طور پر سنسر کیا گیا مگر ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر پوسٹس کو روکنا ایک مظلوم گروپ تعصب برتنا ہے۔
فیس بک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انسٹاگرام الگورتھم میں تبدیلیاں صرف فلسطینی مواد کے حوالے سے نہیں بلکہ کمپنی کو احساس ہوا کہ یہ ایپ جس طرح کام کرتی ہے، وہ ایسی پوسٹس کو پروموٹ کرتی ہے جو اس کے خیال میں صارفین کو زیادہ پسند ہیں، جس کے نتیجے میں لوگوں کو لگتا ہے کہ مخصوص نکات یا نقطہ نظر یا موضوعات کو دبایا جارہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں ایسا نہیں، اس کا اطلاق ہر اس پوسٹ پر ہوتا ہے جو اسٹوریز میں ری شیئر کی جاتی ہے، چاہے وہ جو بھی ہو۔مگر اب نئی تبدیلیوں کے بعد اوریجنل مواد کے ساتھ اسٹوریز میں ری شیئر کیے جانے والی پوسٹس کو یکساں اہمیت دی جائے گی۔
ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر حالیہ ہفتوں میں شدید تنقید کرتے ہوئے صارفین نے کہا تھا کہ غزہ کے حوالے سے مواد کو سنسر کیا جارہا ہے۔مئی کے شروع میں ٹوئٹر نے ایک فلسطینی مصنف کا اکاؤنٹ لاک کردیا تھا اور بعد میں کہا تھا کہ ایسا ‘غلطی’ سے ہوا جبکہ انسٹاگرام میں 6 مئی کو کئی گھنٹوں تک فلسطین سے متعلق پوسٹس نہین ہوسکیں، جسے کمپنی کے سربراہ نے ‘ٹیکنیکل بگ’ کا نتیجہ قرار دیا۔
ترجمان کے مطابق صارفین کی جانب سے مسلسل کہا گیا ہے کہ وہ اپنے قریبی دوستوں کی اوریجنل اسٹوریز میں ری شیئر ہونے والی فوٹوز اور پوسٹس سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اسی وجہ سے اوریجنل اسٹوریج کو ترجیح دی گئی۔ترجمان کے مطابق مگر اب متعدد افراد کی جانب سے پوسٹس ری شیئر کی جارہی ہیں اور ہم نے ان پوسٹس کی ریچ کے حوالے سے توقع سے زیادہ بڑا اثر دیکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیب 23 سال سے بد عنوانی پر قابو نہیں پاسکا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد سے ورچوئلی کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ
مئی
لبنان اسرائیل کے خلاف اپنے بحری حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا: مشیل عون
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں: العهد نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے
ستمبر
سعودی عرب فلسطین کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی
اکتوبر
امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کر رہا ہے:روس
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں اعلان کیا
نومبر
مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا
?️ 19 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے
مئی
مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا: پنجاب پولیس
?️ 9 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید برفباری سے متاثرہ سیاحتی مقام مری کی تمام اہم
جنوری
بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
جولائی
اردنی بادشاہ اور ولی عہد کے خلاف خطرناک منصوبے کا انکشاف
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کی انٹیلی جنس سروس کے ایک باخبر ذرائع نے ایک
اپریل