🗓️
سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2024 کا فزکس نا نوبیل انعام مشین لرننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی تخلیق کا سبب بننے والی تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کو دینے کا اعلان کردیا۔
اکیڈمی نے فزکس کا مشترکہ انعام امریکی ماہرجان ہوپ اور برطانوی نژاد کینیڈین ماہر جیفری ہنٹن کو دینے کا اعلان کیا۔
جیفری ہنٹن کو تصاویر اور ڈیٹا سمیت دیگر مواد کو جمع کرنے والی تکنیکی مشین یعنی کمپیوٹر مشین کی تیاری سے متعلق کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔
اسی طرح جان ہوپ کو اے آئی کی تخلیق کا سبب بننے والے کام اور تحقیق کرنے پر انعام سے نوازا گیا، وہ ماضی میں گوگل میں ملازمت کرتے رہے ہیں اور انہوں نے اے آئی کے خطرات پر کھل کر بات کرنے کے لیے گوگل سے ملازمت چھوڑی تھی۔
دونوں ماہرین کی تحقیقات کی وجہ سے ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیاری ممکن ہوئی، اسی بنیاد پر انہیں فزکس کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔
دونوں سائنس دانوں کو نوبیل انعام میں 11 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جائے گی اور دونوں میں مساوی تقسیم کی جائے گی، انہیں دسمبر کے پہلے عشرے میں ایوارڈ دیا جائے گا۔
نوبیل کمیٹی ہر سال اکتوبر کے آغاز میں ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کرتی ہے اور جیتنے والوں کو دسمبر میں ایوارڈز فراہم کرتی ہے۔
سات اکتوبر کو کمیٹی نے طب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا تھا، اس بار میڈیکل کا انعام دو امریکی ماہرین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
قرارداد کے جواب میں قرارداد
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی قرارداد کے خلاف
جون
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب
🗓️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی
دسمبر
شلپا شیٹی کاصحت مند زندگی گزارنے کیلئے کیا مشورہ ہے؟
🗓️ 16 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے فوٹواینڈ ویڈیو
نومبر
8 سال قبل جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا، عائشہ عمر
🗓️ 11 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور فیشن آئیکون عائشہ عمر نے
اپریل
نیب ترامیم: کیس کو جلد ختم کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس
🗓️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے
فروری
رانا ثنا ءاللہ کے ورانٹ گرفتاری‘اینٹی کرپشن پنجاب اور اسلام آباد پولیس آمنے سامنے
🗓️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے معاملے پراینٹی کرپشن پنجاب اور اسلام
اکتوبر
حلیم عادل شیخ پر نا معلوم افراد کا حملہ
🗓️ 1 اگست 2021نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق
اگست
واشنگٹن جمہوریت سے بیگانہ ہے:چین
🗓️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ
دسمبر