🗓️
سچ خبریں: مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے اپ ڈیٹ ڈیزائن متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر کمپنی کی جانب سے جاری بیان اور ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کا لے آؤٹ اگرچہ نیا ہوگا لیکن ایپ صارفین کے استعمال کیلئے اب بھی آسان ہی رہے گی۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واٹس ایپ کا نیا لے آؤٹ اور آئیکنز صارفین کو تیزی سے مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں مدد دیں گے، اینڈرائیڈ صارفین نئے نیوی گیشن بار کے ذریعے اپنے کونٹیکٹ جلد تلاش کرسکیں گے تاہم اینڈرائیڈ یا آئی فون صارفین کیلئے ایپ کا استعمال اب بھی ایک آسان تجربہ ہوگا۔
صارفین کی واٹس ایپ سے وابستگی بڑھانے کیلئے کمپنی نے اینی میشن کے ساتھ اضافی السٹریشن بھی شامل کردی ہیں۔
میٹا کا کہنا ہے کہ کمپنی واٹس ایپ کے نئے لے آؤٹ کیلئے روایتی سبز رنگ کو الوداع کہتے ہوئے ایک چمکتے ہوئے سبز رنگ کو شامل کررہی ہے، اس نئے شیڈ کے انتخاب سے قبل کمپنی نے 35 سے زیادہ رنگوں پر غورکیا، ڈارک موڈ ترجیح دینے والے صارفین کیلئے کمپنی نے ’گہرا ڈارک موڈ‘ متعارف کرایا ہے۔
نئے لے آؤٹ میں آئی فون صارفین تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے وقت شامل کیے گئے نئے expandable tray کے ذریعے فیچرز کو واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔
صارفین اب اپنی گفتگو کو فلٹرز کے ذریعے بہتر طریقے سے منظم کر سکیں گے جس سے نہ پڑھی جانے والی گروپ چیٹس کی نگرانی کرنا آسان ہو جائےگا۔
واٹس ایپ نے نئی تبدیلیوں کے آغاز کیلئے فی الحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم امید ہے کہ یہ تبدیلیاں جلد ہی شروع کر دی جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
’نااہل امپورٹڈ سرکار نے عوام کو کچل ڈالا‘، پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل
🗓️ 29 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے آج صبح 11 بجے
جنوری
حج کے دوران عازمین کی سہولت کیلئے ’پاک حج ایپ‘ کا افتتاح
🗓️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ سال حج کے دوران پاکستانی عازمین کو
دسمبر
شمال اور جنوب میں جنگ کے خوف سے صیہونی کیا کرتے ہیں؟
🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی شاس پارٹی کے سربراہ
جنوری
شامی اور فلسطینی ایک ہی قوم ہیں
🗓️ 9 جون 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنی ایک تقریر کہاکہ شامی اور
جون
پڑھے لکھے لوگوں نے کس جماعت کو ووٹ دیا؟ سروے نتائج میں تفصیلات سامنے آگئیں
🗓️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں 8 فروری کو ہوئے عام انتخابات کے حوالے
مارچ
کیا مشرق وسطی میں بڑی جنگ ہونے والی ہے؛روس کا اظہار خیال
🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے
اکتوبر
یا پانچویں انتخابات یا نیتن یاہو کے بغیر کابینہ
🗓️ 31 مئی 2021سچ خبریں:یامینا پارٹی کے رہنما نے نیتن یاہو کے بغیر کابینہ تشکیل
مئی
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پھر منظور
🗓️ 21 فروری 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ
فروری