سام سنگ کا بجٹ فون متعارف

?️

سچ خبریں: (سچ خبریں) اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے سال کی آخری سہ ماہی میں اپنا بجٹ فون متعارف کرادیا، جسے فیچرز اور قیمت کے حوالے سے معیاری قرار دیا جا رہا ہے۔

سام سنگ نے ’ایم 17‘ کو محدود ممالک میں متعارف کرادیا، جسے کیمروں اور میموری آپشنز کی وجہ سے بہترین سمجھا جا رہا ہے۔

کمپنی نے فون کو 7-6 انچ اسکرین، فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا ہے جب کہ فون میں طاقتور بیٹری بھی دی گئی ہے۔

سام سنگ ’ایم 17‘ کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اسے 4، 6 اور 8 جی بی ریم اور ایک ہی 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے جب کہ فرنٹ پر ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق کیمرا ٹیکنالوجی کو پہلے سے زیادہ بہتر کردیا گیا۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 5 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

نئے فون میں متعدد آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ فون کی اسکرین اور کلرز ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا۔

کمپنی نے فون کو محدود ممالک میں پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

فون کی قیمت مختلف ممالک میں مقامی کرنسی کے مطابق ہوگی، پاکستان میں فون کی قیمت 55 ہزار سے 65 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کی جڑیں لبنان کی نئی نسلوں میں زیادہ گہری ہیں: نمیرہ

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: "نمیرہ” سیریز کے دوسرے حصے کا ٹیزر جاری کر دیا

سرکاری ٹی وی کے 3 مرد ملازمین کا ہراسانی کیخلاف وفاقی محتسب سے رجوع

?️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) کے

امریکہ نے اقوام متحدہ میں اپنا حقیقی چہرہ دکھا دیا:ایران

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا کہ امریکہ نے

یورپی کمیشن اور کونسل کے صدر کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ چین اور یورپی یونین

تمام عرب سردار سلیمانی کے بہت بڑا مقروض: عطوان

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:  عبدالباری عطوان نے تمام عرب کو جنرل قاسم سلیمانی کا مقروض

ایران اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف پر عزم

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو

یورپی یونین کی اسرائیل سے مضحکہ خیز اپیل

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ایسے وقت میں جبکہ صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے

پاکستان نے بھی امریکا کیلئے ڈاک اور پارسل کی ترسیل معطل کر دی

?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھی دنیا کے ان 25 سے زائد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے