?️
سیؤل (سچ خبریں ) سام سنگ نے فولڈنگ فون متعارف کروا کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ برپا کیا،تاہم سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ فون کام شروع کر دیا ہے اورایک مرتبہ پھر بازی لے جانے کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے ۔ اس فون میں تین الگ الگ اسکرین ہوں گے جو کھلنے پر ایک وسیع ڈسپلے ظاہر کریں گے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال جون میں سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ فون کے حقوق (پیٹنٹ) حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد ڈبلیو آئی پی او کی ویب سائٹ پر پیٹنٹ کے بعض خاکے بھی نمایاں کئے گئے ۔ ان خاکوں کی مدد سے لیٹس گو ڈجیٹل نامی ویب سائٹ نے سام سنگ ٹرپل فولڈ کی ایک تصوراتی شکل پیش کی ہے۔اس فون میں تین الگ الگ اسکرین ہوں گے جو کھلنے پر ایک وسیع ڈسپلے ظاہر کریں گے۔ تاہم ایک حصہ اندر کی جانب اور دوسرا باہر کی جانب فولڈ ہوگا یعنی زیڈ کی شکل اختیار کرے گا۔
تہہ ہوجانے کے بعد اس کی جسامت عام فون کی طرح رہ جائے گی اور کھلنے پریہ ایک بڑا ٹیبلٹ بن جائے گا ۔ پیٹنٹ کے مطابق ایک مکمل ڈسپلے پشت پر بھی بنایا گیا ہے جبکہ ایچ ڈی ایم آئی کنیکٹر بھی موجود ہوگا۔ اسکرین کی پشت پر موجود ڈسپلے کی کوئی معلومات نہیں دی گئ ہے کہ یہ ڈسپلے محض علامتی ہوگا یا چوتھا اسکرین ہوگا جس پر سیلفیاں لینے میں مدد مل سکے۔تاہم ڈیزائن کے مطابق چار ایم پی سیلفی کیمرہ اور ساتھ ہی فنگرپرنٹ سینسر کو بہت خفیہ انداز میں مرکزی اسکرین کے اندر چھپایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسد عمر نے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی دے دی
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد
مئی
’جیمنائی انسانی ماہرین کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے‘، گوگل کا نیا اے آئی ماڈل متعارف
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مصنوعی ذہانت سے چلنے
دسمبر
کیا روس امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرے گا؟
?️ 11 نومبر 2023روس کے نائب وزیر خارجہ نے ماسکو کے بارے میں واشنگٹن کے
نومبر
افغانستان میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
?️ 4 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) بین الاقوامی امور کے ماہر ، کالمسٹ ، پنجاب یونیورسٹی
ستمبر
تل ابیب کے کرائے کے فوجی
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں صیہونیوں کی ناکامی کے بعد صیہونی آپریشن روم
جنوری
سعودی عرب اور امارات کو یمن پر اجلاس منعقد کرنے کا کوئی حق نہیں: صنعا
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: خلیج تعاون کونسل کے بعض عرب حکام نے منگل کو
مارچ
غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے تلے
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال
اپریل
ٹرمپ کے بیٹے کی سوڈانیوں کی توہین
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے نہایت ہی
اپریل