🗓️
نیویارک (سچ خبریں) اگرچہ شیاؤمی اور سام سنگ کا شمار دنیا کی ان دو بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں میں ہوتا ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2021 کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 5 فونز میں سے 4 ایپل کے آئی فونز ہی ہیں۔
اگر یہ سوال کیا جائے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے ؟ تو یقینا صارفین شیاؤمی یا سام سنگ کے کسی برانڈ کا نام لیں گے مگر اعداد وشمار نے تو حیران کن نتائج دئیے ہیں۔اسمارٹ فون مارکیٹ کے اعدادو شمار جاری کرنے والی کمپنی آئی ڈی سی کے مطابق 2021 کے ابتدائی 9 ماہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 ہے۔
آئی فون 12 سیریز کی کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے، اس سے قبل 2020 کی چار سہ ماہیوں میں آئی فون 11 کو پہلی پوزیشن حاصل رہی تھی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں آئی فون 12 نے چھین لی تھی۔
درحقیقت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2021 کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 5 فونز میں سے 4 ایپل کے آئی فونز ہی ہیں۔آئی فون 12 کے بعد سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون سام سنگ کا گلیکسی اے 12 رہا، جس کے بعد آئی فون 11، آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 پرو بالترتیب تیسرے، چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔
آئی فون 13 اس فہرست کا حصہ اس لیے نہیں کیونکہ وہ تیسری سہ ماہی کے آخر میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا، مگر تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون 13 کی مانگ کافی زیادہ ہے تو چوتھی سہ ماہی میں وہ بھی اس فہرست میں کسی نمبر پر موجود ہوگا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہے: بائیڈن
🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مئی
امریکہ کو بہتر لیڈروں کی ضرورت ہے: کسنجر
🗓️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: 99 سالہ ہنری کسنجر نے ایک امریکی میڈیا کو انٹرویو
جولائی
صیہونی حکام کے درمیان اختلافات عروج پر، وجہ؟
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ میں اختلافات اس حد تک پہنچ
جنوری
شام کی تقسیم کا خواب: دمشق پر صہیونی ریاست کے حملے کیوں نہیں رُک رہے؟
🗓️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی حالیہ جارحانہ کارروائیاں اس بات کا عندیہ دیتی
دسمبر
وفاقی حکومت کا بجٹ میں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کا اہم فیصلہ
🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں خطیر
جون
شام میں وسیع پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
مارچ
خط دکھانا وزیراعظم کا اختیار اور صوابدید ہے:شاہ محمود قریشی
🗓️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا
مارچ
بَلّے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان پر ’جرمانہ‘، پی سی بی کو تنقید کا سامنا
🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بلے باز
نومبر