روسی شخص نے خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

🗓️

سچ خبریں: روسی خلا باز اولیگ کونونینکو نے خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اولیگ کونونینکو نے 878 دن یا تقریباً ڈھائی سال تک خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

روس کی خلائی کارپوریشن کے مطابق روسی خلا باز نے 4 جنوری کو مقامی وقت رات 8 بجکر 30 منٹ پر اپنے ساتھی روسی خلاباز گیناڈی پڈالکا کا ریکارڈ توڑا ہے۔

گیناڈی پڈالکا نے 2017 میں 878 دن، 11 گھنٹے، 29 منٹ اور 48 سیکنڈ خلا میں گزارے تھے۔

59 سالہ کونونینکو نے زمین سے خلا کی 5 ویں پرواز کے دوران یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے اپنی تمام کامیابیوں پر فخر ہے، لیکن مجھے سب سے زیادہ فخر ہے کہ خلا میں انسانی قیام کی کل مدت کا ریکارڈ اب ایک روسی خلا باز کے پاس ہے‘۔

اولیگ کونونینکو اس وقت خلا میں ہی موجود ہیں، ان کا یہ سفر ستمبر 2024 میں ختم ہوگا، اُس وقت تک وہ خلا میں ایک ہزار 110 دن گزار چکے ہوں گے۔

یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق انہوں نے اپنے خلائی کیریئر کا آغاز بطور انجینئر کیا تھا اور 34 سال کی عمر میں اس وقت ایک خلاباز کے طور پر تربیت شروع کی جب وہ آئی ایس ایس پروگرام کے لیے منتخب کردہ گروپ میں شامل ہوئے۔ انہوں نے پہلی خلائی پرواز اپریل 2008 میں کی تھی اور خلا میں 200 دن تک گزارے تھے۔

انہوں نے 16 سال کے دوران میں 5 بار خلا کا سفر کیا ہے، روسی خلا باز نے کہا کہ جب میں گھر واپس جائیں گے تو مجھے احساس ہوگا کہ سینکڑوں دنوں سے میرے بچے اپنے والد کے بغیر بڑے ہو رہے ہیں، یہ وقت مجھے کوئی واپس نہیں دے سکتا۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ کے 100 دن بعد اسرائیلی حکومت کو تین بحران کا سامنا

🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے خلاف ایک محاذ جنگ

صحافیوں کا قتل صیہونی جارحیت کا واضح ثبوت:ایران

🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی خاتون رپورٹر

’صلاح الدین ایوبی‘ اس سال ترکیہ، اگلے سال پاکستان میں ریلیز ہوگا، ہمایوں سعید

🗓️ 26 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار اور آنے والے پاکستانی اور ترکی کے

مقبوضہ کشمیر میں کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک، 19 لاپتا

🗓️ 16 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں دریا میں کشتی الٹنے سے 4

یوکرین روس کے خلاف امریکی پراکسی فورس ہے: تجربہ کار CIA ایجنٹ

🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:    نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے

تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس

🗓️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال

ای وی ایم کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائے گی

🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے