🗓️
سچ خبریں:آپ نے اسمارٹ واچ، اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ فون تو دیکھا ہی ہے لیکن اب پہلی بار مسلمانوں کے لیے اسمارٹ جائے نماز تیار کی گئی ہے جس کی ’تمام خصوصیات شرعی قوانین کے مطابق ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی پہلی اسمارٹ جائے نماز بنانے والے عبدالرحمٰن صالح خامس نے جنیوا میں منعقدہ 48 ویں بین الاقوامی ایجادات کی نمائش میں سونے کا تمغہ بھی جیتا ہے۔
عبدالرحمٰن صالح کا تعلق قطر سے ہے، انہوں نے اس جائے نماز کو ’سجدہ‘ کا نام دیا ہے جو نو مسلم کو نماز سیکھنے اور اسے پڑھنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے،یہ جائے نماز جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آراستہ ایک قالین ہے جو نماز پڑھنے کے طریقے کے علاوہ دیگر اسلامی عبادات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
اسمارٹ جائے نماز کے مؤجد کی ویب سائٹ کے مطابق جائے نماز میں ایل ای ڈی اسکرین، اسپیکرز نصب ہیں، جو نماز سیکھنے والوں کو انگریزی اور عربی زبانوں میں 25 سے زائد مختلف طریقوں سے نماز پڑھنا سکھائے گی،اسمارٹ جائے نماز کے ساتھ موبائل ایپلی کیشن کنیکٹ کرکے نماز سیکھنے والے مسلمان مخصوص عبادت اور اسکرین پر قرآنی آیات پڑھ کر نماز سیکھ سکتے ہیں۔
یہ جائے نماز ان لوگوں کے لیے ہے جو بغیر کسی پریشانی کے صحیح طریقے سے نماز پڑھنے کا طریقہ سیکھنا چاہتے ہیں۔ اسمارٹ جائے نماز کے استعمال کرنے سے اسکرین پر نماز پڑھنے کی تمام تر ہدایات سامنے آجائیں گی جو شریعت کی روشنی میں نماز کا درس دے گی۔ اس اسمارٹ جائے نماز میں ایل ای ڈی اسکرین نصب ہے جو مسلمانوں کو نماز پڑھنے کے دوران قرآن پاک پڑھنے اور حفظ کرنے میں مدد دے گی۔
مشہور خبریں۔
عراقی اسپتال میں آتشزدگی کی ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ
🗓️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ ذی قار کے کورونا اسپتال میں لگی آگ
جولائی
یوم شہداء کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں
🗓️ 14 جولائی 2021(سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کے روز یوم شہداء
جولائی
سپریم کورٹ کی عمران خان کے وکلا کو جاری ہدایت پر وکلا کا اظہار تعجب
🗓️ 30 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے چیئرمین پی
اکتوبر
نیتن یاہو کے لیے اسرائیل کے اندر ایک اور درد سر
🗓️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک طرف نیتن یاہو کی کابینہ نے جمعہ کی رات
اکتوبر
100 دن میں غزہ کی پٹی میں صیہونی جرائم پر ایک نظر
🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے صیہونی حکومت کی
جنوری
فلسطینی مجاہدین کا صیہونی قابضین کو اہم انتباہ
🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ایک ذریعے نے غزہ کے الزیتون
فروری
مراکش اور اسرائیل مزدوروں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے پر متفق
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر صحت موشہ اربیل نے اس ملک کے
جون
2 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں
🗓️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد
جولائی