تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش

?️

سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ میں اب تک کے سب سے بہترین فیچر ’ٹرینڈز‘ کی آزمائش شروع کردی گئی۔

ٹرینڈز کے فیچر نہ ہونے کی وجہ سے ہی تھریڈز کو بہت سارے لوگ ٹوئٹر سے کم اہمیت دے رہے تھے لیکن اب مذکورہ فیچر کی بھی آزمائش شروع کردی گئی۔

کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے اپنی تھریڈ پوسٹ میں ٹرینڈنگ ٹاپ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرینڈنگ ٹاپکس کے فیچر کی شروعات آسٹریلیا سے کی گئی ہے، جہاں صارفین کو مذکورہ فیچر تک رسائی دے دی گئی۔

ان کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں ٹرینڈنگ ٹاپک کو بلیو رنگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی حوالے سے ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ نے بتایا کہ مذکورہ فیچر ٹوئٹر کے ہیش ٹیگ اور ٹرینڈ کی طرح ہی کام کرے گا لیکن تھریڈز کے فیچر میں ٹرینڈنگ ٹاپک کے ساتھ ہیش ٹیگ نظر نہیں آئے گا۔

تھریڈز کے ٹرینڈنگ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے بھی صارفین کو پہلے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا پڑے گا، تاہم ہیش کا آئیکون ٹرینڈنگ ٹاپک کے ساتھ نظر نہیں آئے گا جب کہ ٹوئٹر میں ہیش ٹیگ ٹاپک کے ساتھ نظر آتا ہے۔

اسی طرح تھریڈز کا ٹرینڈنگ ٹاپک سیاہ کے بجائے بلیو رنگ میں نظر آئے گا اور تھریڈ کے ٹاپک میں بھی یہ نظر آئے گا کس ٹاپک پر کتنی پوسٹس کی جا چکی ہیں۔

مذکورہ فیچر کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تھریڈز کے استعمال اور صارفین میں اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے 6 جولائی 2023 کو ’تھریڈز‘ لانچ کیا تھا۔

ٹوئٹر کی طرح متعدد فیچرز رکھنے والے والے اس پلیٹ فارم میں لانچ ہونے کے بعد سے کروڑوں صارفین نے سائن اَپ کیا تھا، تاہم تھریڈز پر کچھ محدود فیچرز کی وجہ سے صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

چند دن قبل ہی تھریڈز کو انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کے بغیر ہی ڈیلیٹ کرنے کا فیچر پیش کیا گیا تھا اور اب صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بغیر بھی اس پر لاگ ان ہو سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر تھریڈز کو انسٹاگرام کے ساتھ منسلک کرکے پیش کیا گیا تھا، کچھ عرصہ قبل ہی میٹا نے ’تھریڈز‘ کا ویب ورژن متعارف بھی کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

تہران میں ہنیہ کے قتل میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں؟

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے

چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کردی

?️ 31 مارچ 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں) چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں

اسپاٹی فائے کا 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان، 5 ماہ تک تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی ’اسپاٹی فائے‘ نے دنیا بھر

غزہ میں فضائی طور پر گرائے جانے والے امدادی پیکٹوں سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ

?️ 10 اگست 2025غزہ میں فضائی طور پر گرائے جانے والے امدادی پیکٹوں سے جاں

پاکستان ایک بار پھر گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پر امید ہے

?️ 21 اکتوبر 2021اسلام اباد (سچ خبریں)  پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت

’این آئی اے بی‘ ملک میں فصلوں پر موسمیاتی اثرات سے نمٹنے میں پیش پیش

?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیوکلیئر سائنس نے پاکستان کو مونگ کی دال

26 سال بعد بی بی سی کی مکاری کا انکشاف

?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایک مطالعے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی شاہی

امریکہ کا افغانستان کے منجمد اثاثے جاری نہ کرنے کا اعلان

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن افغانستان کے ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے