?️
سچ خبریں: جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز سے لیس ’گلیکسی ایس 25‘ سیریز کے تین فونز متعارف کرادیے۔
کمپنی نے گزشتہ ہفتے امریکا میں فونز کو متعارف کرایا اور متعدد ممالک میں فونز کو پری آرڈر فروخت کے لیے بھی پیش کیا۔
کمپنی نے فوری طور پر کسی بھی ملک میں فونز کو مارکیٹ میں پیش نہیں کیا، تاہم یکم فروری کے بعد فونز کو متعدد ممالک کے مارکیٹس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
کمپنی کی جانب سے ’گلیکسی ایس 25، گلیکسی ایس 25 پلس اور گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ کو پیش کیا گیا ہے۔
تینوں میں سے سب سے اہم ترین فون ’گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ ہے جب کہ سب سے سستا ترین فون ’گلیکسی ایس 25‘ ہے۔
کمپنی نے ’گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ کو 200 میگا پکسل مین بیک کیمرے کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ باقی دونوں فونز میں مین کیمرے 50 میگا پکسلز کے دیے گئے ہیں۔
تینوں فونز کو اینڈرائیڈ 15 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے جب کہ تمام فونز میں اے آئی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
گلیکسی ایس 25 سیریز میں گوگل کے جیمنائی کو ڈیفالٹ اے آئی ٹول کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور جیمنائی سے بوٹ سے بات کرنے کے لیے سائیڈ میں خصوصی بٹن بھی دیا گیا ہے۔
گلیکسی ایس 25 سیریز میں فنگر پرنٹ کے ساتھ دیے گئے بٹن میں جیمنائی کا ڈفالٹ آپشن بھی دیا گیا ہے، جسے کلک کرنے سے صارفین براہ راست جیمنائی کے بوٹ پر چلے جائیں گے۔
تینوں فونز کے کیمرا ٹیکنالوجی میں بھی اے آئی فیچرز اور ٹولز دیے گئے ہیں جب کہ تینوں فونز کو مختلف میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔
تینوں فونز کے مختلف ماڈیولز کی قیمت بھی مختلف رکھی گئی ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار گلیکسی ایس 25 سیریز کے فونز کی تمام ٹیکنالوجی کو پہلے سے زیادہ بہتر اور تیز کردیا گیا ہے۔
گلیکسی ایس 25 سیریز کے تینوں فونز کو کمپنی کی ویب سائٹ سے پری آرڈر خریدا جا سکتا ہے، تاہم پاکستانی میں بھی رواں ماہ کے وسط تک فونز کو مارکیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
گلیکسی ایس 25 سیریز کا سب سے سستا فون پاکستانی 2 لاکھ 76 ہزار جب کہ سب سے مہنگا فون 4 لاکھ 32 ہزار روپے کی رقم میں پری آرڈر دستیاب ہے۔
فونز کو پری آرڈر فروخت کے لیے پیش کرتے وقت کمپنی نے تمام فونز پر ڈسکاؤنٹ بھی دے رکھا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فونز کو مارکیٹ میں پیش کرتے وقت ان کی قیمت میں مزید رعایت دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا: پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی
?️ 16 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) محکمہ ٹرانپسورٹ نے خیبرپختونخوا میں پرانی گاڑیوں پر پابندی
دسمبر
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کا جھوٹا بیانیہ پیش کر رہی ہے
?️ 7 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
کیا اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ صیہونی میڈیا کا کیا کہنا ہے؟
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: شمالی محاذ پر جھڑپوں میں شدت اور قابض حکام کی
جون
ملک کے کچھ شہروں میں کورونا صورتحال سنگین ہو گئی
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک کے کچھ شہروں میں
اگست
غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں:الیکشن کمیشن آف پاکستان
?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام فارن
اپریل
نیتن یاہو کے بیٹے کی نظر میں صیہونی ریاست میں کیسی جمہوریت ہے؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے
نومبر
چیئرمین سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل شہزادہ منصور اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ
اکتوبر
قومی سلامتی پالیسی سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی
دسمبر