?️
سچ خبریں: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈائریکٹ میسیج کا فیچر ختم کرکے فیس بک میسینجر جیسا الگ چیٹنگ سسٹم متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
ایکس پر اس وقت ڈی ایم کے لیے الگ سے ایپلی کیشن انسٹال نہیں کرنی پڑتی لیکن جلد ہی صارفین ایکس پر چیٹنگ کے لیے الگ سے نیا چیٹنگ سسٹم انسٹال کریں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی سے منسلک ماہرین نے ایکس پوسٹس پر صارفین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جلد ہی ایکس سے ڈی ایم سسٹم ختم کردیا جائے ۔
ڈی ایم سسٹم ختم کرنے کے بعد ایکس چیٹ کے نام سے الگ چیٹنگ سسٹم بنایا جائے گا جو کہ فیس بک میسینجر کی طرح الگ ایپلی کیشن ہوگی۔
صارفین مذکورہ ایپلی کیشن کو آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ایکس چیٹ کو استعمال کرنے کے لیے ایکس اکاؤنٹ کا ہونا لازمی ہوگا یا نہیں۔
یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ ایکس چیٹ کو ممکنہ طور پر واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر بھی لایا جا سکتا ہے۔
ایلون مسک پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ مستقبل میں اپنا فون نمبر ختم کرکے ایکس پر کالز اور میسیجز کرنا شروع کردیں گے۔
اسی منصوبے کے تحت ایکس پر اکتوبر 2023 میں پہلی بار آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا لیکن مذکورہ فیچر صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
اب کمپنی نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایکس چیٹ کے نام سے الگ چیٹنگ سسٹم کو متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ سال تک چیٹنگ سسٹم کو پیش کردیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
آج خاموشی، کل محاصرہ توڑ دیں گے: تونسی رہنما
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: تونس کے اتحاد برائے حمایت فلسطین کے سربراہ صادق عمار
جون
جرمنی نے یوکرین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدوں کے باوجود جرمن
جون
کینیڈا میں مقامی بچوں کی ایک اور اجتماعی قبر دریافت
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:ایک بار پھرمغربی جمہوریت کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے آ
جون
اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے
اپریل
لوگوں کو جیلوں کی دھمکیاں دینے سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت بدل نہیں سکتی:حریت کانفرنس
?️ 29 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی
اکتوبر
پاکستانی ڈراموں میں رشتوں کی تذلیل ہورہی ہے، نعمان اعجاز کی کڑی تنقید
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے افسوس کا اظہار کرتے
اپریل
وزیر اعظم نے کابیینہ اجلاس طلب کر لیا
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل
مئی
صیہونیوں کے خلاف حزب اللہ کی میزائل کارروائیوں کے معمار کون ہیں ؟
?️ 10 جولائی 2024شہید محمد نعمہ ناصر حاج ابو نعمہ، 1965 میں پیدا ہوئے، لبنان
جولائی