?️
سچ خبریں: ارب پتی اور ٹیکنالوجی انٹرپرینیور ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے چیٹ بوٹ ’گروک‘ (Grok) کا بچوں کے لیے خصوصی ورژن متعارف کروانے جا رہے ہیں، جسے ’بے بی گروک‘ (Baby Grok) کہا جائے گا۔
مسک نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہفتے کے روز کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی ’ایکس اے آئی‘ اب بچوں کے لیے موزوں اور محفوظ مواد پر مبنی ایک نئی ایپ پر کام کر رہی ہے، تاہم انہوں نے مذکورہ مجوزہ ایپ کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یورپی نشریاتی ادارے کے مطابق اگر مذکورہ منصوبہ مکمل ہوتا ہے تو ایلون مسک ان چند ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل ہو جائیں گے جو بچوں کے لیے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم بنا رہی ہیں۔
اے آئی ایکس کے علاوہ گوگل کی اے آئی کمپنی بھی ان کمپنیوں میں شامل ہے جو بچوں کو ہوم ورک میں مدد فراہم کرتی ہے، اور چیٹ جی پی کی جانب سے بھی بچوں کا اے آئی منصوبہ قابل ذکر ہیں۔
ایلون مسک کی جانب سے بچوں کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرانے کے اعلان سے قبل حالیہ ہفتوں میں گروک 4 لانچ کیا گیا تھا، جس کے بارے میں مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ہر مضمون میں ’پی ایچ ڈی لیول‘ کی کارکردگی دکھا سکتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ چیٹ بوٹ میں شامل کی گئی نئی کوڈنگ کی وجہ سے کئی متنازع اور نفرت انگیز جوابات سامنے آئے۔
حیرت انگیز طور پر گروک کو گوگل پلے اور ایپل ایپ اسٹورز پر ’ٹین‘ یا 12 پلس کا درجہ دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ کچھ کم عمر بچے اب بھی اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بچوں کے لیے اے آئی ایپس ایک مثبت قدم ہو سکتی ہیں مگر ایسی ایپس پر اعتماد کرنا والدین کے لیے باعث تشویش ہو سکتا ہے۔
فی الحال یہ واضح نہیں کہ ’بے بی گروک‘ کس معیار کے مواد پر مشتمل ہو گا اور اس میں کن حفاظتی اقدامات کو شامل کیا جائے گا تاکہ بچوں کو متنازع یا نامناسب مواد سے بچایا جا سکے، تاہم ممکنہ طور پر اسے بچوں کے لیے محدود فیچرز دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے حال ہی میں گروک پر دو نئی اے آئی کمپینینز بھی متعارف کروائی گئی جن میں ایک 22 سالہ جاپانی اینیمے لڑکی شامل ہے جو صارف کے حکم پر صرف زیر جامہ پہن لیتی ہے جبکہ دوسرا کردار ایک ’گالی گلوچ کرنے والا ریڈ پانڈا‘ ہے جو صارفین کو نازیبا زبان میں برا بھلا کہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور چین کا اشتراک، زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیشرفت
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے اشتراک سے زرعی، تعلیمی
ستمبر
خطہ میں مزاحمتی محاذ کا مقام
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی تحریک کے امریکہ کے بجائے مشرق کی طرف
اگست
خلیل الحیاء: جب تک قبضہ ہے، مزاحمت کا ہتھیار رہے گا
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے
دسمبر
امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مناظرہ
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کمالا ہیرس اور ریپبلکن پارٹی
ستمبر
بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری، سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ بھی وائرس میں مبتلا ہوگئے
?️ 14 اپریل 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری ہے
اپریل
اسرائیل کے سیاسی منظر نامے اختلافات کی وجوہات
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے
جون
صہیونیوں کو چھ دن کا پانی اور خوراک ذخیرہ کرنے کی نصیحت
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کان ٹی وی نے اعلان کیا ہے
اگست
سپر پاور کون ہے؟امریکہ یا یمن؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرہ
دسمبر