?️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے نئے ’رنگز‘ پروگرام کے تحت 30 کروڑ ماہانہ فعال صارفین میں سے 25 تخلیقی صارفین کو ایوارڈ دے گا۔
ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق منتخب شدہ صارفین ایک فزیکل رنگ حاصل کریں گے جسے انگلش ڈیزائنر گریس ویلز بونر نے ڈیزائن کیا ہے، جب کہ ان کے انسٹاگرام پروفائل اور اسٹوریز کے لیے ایک منفرد گولڈن رنگ بھی فراہم کیا جائے گا۔
صارفین کو اپنے پروفائل کے بیک گراؤنڈ کلر کو حسب منشا تبدیل کرنے کی سہولت بھی میسر ہوگی اور ان کا مواد ایپ میں ان کے اپنے اسپاٹ لائٹ اور فیڈ میں نمایاں ہوگا۔
انسٹاگرام کے فیشن پارٹنرشپس کی سربراہ ایوا چن نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان لوگوں کو تسلیم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جو پلیٹ فارم پر تخلیقی مواقع لیتے ہیں۔
ایوا چن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ثقافتی محرک ہیں، یہ گفتگو کا آغاز کرتے ہیں اور ایسا کرنے سے دوسرے لوگوں کو بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام تین ارب لوگوں کی کمیونٹی ہے اور یہ تین ارب لوگ شاید ایک ارب مختلف دلچسپیوں کی عکاسی کرتے ہیں، لہٰذا معیار کا تعین واقعی مشکل تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کی لمبی فہرست میں سے صرف 25 کا انتخاب کرنا ایک مشکل عمل تھا، مگر ہم تمام ججز ایسے لوگوں کی تلاش میں تھے جو تخلیقی مواقع لیتے ہیں اور نئے طریقے سوچ کر اپنے سامعین سے جڑتے ہیں۔
’رنگز‘ کے ججز میں ایوا چن، گریس ویلز بونر، انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری، ڈائریکٹر اسپائک لی، رگبی اسٹار ایلونا ماہر، میک اپ آرٹسٹ پیٹ میک گریٹھ، ڈیزائنر مارک جیکبز، اداکارہ یارا شاہیدی اور فنکار کاز شامل ہیں۔
فاتحین کا انتخاب مختلف مواد کے موضوعات اور زمروں سے کیا جائے گا، چاہے وہ فیشن یا میک اپ ہو، کھیل ہو یا تفریح۔


مشہور خبریں۔
قرآن کی توہین کی وجہ سے ڈنمارک کی حالت خراب
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:اس ملک میں مسلمانوں کی مقدس کتابوں کی بے حرمتی کا
اگست
2022 میں سچ خبریں ویب سائٹ پر جو بین المللی خبریں زیادہ پڑھی گئیں
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:2022 کا سال دنیا بھر میں کافی اتار چڑھاؤ کے ساتھ
جنوری
ایران، چین اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تہران، بیجنگ اور
جون
صہیونی حکومت کی لبنان پر بمباری
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں
فروری
صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی غیر انسانی صورتحال
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس میں صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی
جنوری
یورپی قوانین مصنوعی ذہانت کی ترقی کو روک سکتے ہیں، سیم آلٹمین کا انتباہ
?️ 10 فروری 2025سچ خبریں: اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے کہا ہے
فروری
کیا حماس اسرائیل کو شکست دے دے گی؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کا
مارچ
1,400 سے زائد غیر ساتھی افغان بچوں کی امریکہ منتقلی
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: سی این این نیٹ ورک نے امریکی حکام کے حوالے
دسمبر