اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن کیسے؟

واٹس ایپ کا اہم  فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ

?️

سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رکھنا اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے بعد آپ اسمارٹ فون کے بغیر بھی آپ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔۔

واٹس ایپ کی جانب سے  صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مختلف سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں سے چند سے لوگ ناواقف ہیں۔گزشتہ برس واٹس ایپ کو پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کروڑوں صارفین نے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے۔ صارفین کی تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔

واٹس ایپ کے خفیہ فیچرز کے بارے میں ہم اس سے پہلے بھی آپ کو بتاتے رہے ہیں، آج ایک ایسی سہولت کے بارے میں بتائیں گے، جسے سُن کر آپ حیران رہ جائیں گے کیونکہ اُس کے بعد آپ اسمارٹ فون کے بغیر بھی آپ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال ملٹی ڈیوائس نامی فیچر متعارف کرایا گیا، جس کے ذریعے صارفین اپنا واٹس ایپ بیک وقت چار ڈیوائسز ویب، موبائل، ٹیب اور کمپیوٹر پر چلا سکتا ہے۔آپ اس سہولت کی مدد سے ہی اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں، جس کے لیے آپ کو صرف ایک بار موبائل اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی۔

واٹس ایپ صارف سیٹنگز میں جاکر جب لنک ٹو ڈیوائس پر کلک کرے گا تو اُس کے سامنے اکاؤنٹ جوڑنے کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد کم از کم ایک بار بار کوڈ اسکین کرنا ضروری ہے۔اس کو صارف اپنی مرضی سے لاگ آؤٹ کرے گی، ایسی صورت میں اختیار ہوگا کہ وہ تمام ڈیوائسز  یا مرضی کی ڈیوائس سے اکاؤنٹ کا تعلق ختم کردے۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے بار کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔نوٹ: یہ سہولت فی الوقت صرف واٹس ایپ بیٹا ورژن صارفین ہی کرسکتے ہیں کیونکہ لنک ڈیوائس فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، جس کی سہولت مخصوص صارفین کو ہی دستیاب ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت نے پانی چھوڑ دیا، راوی،چناب اور ستلج بپھر گئے، ہیڈ خانکی پر آبی بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے متجاوز

?️ 27 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا

چینی ہیکر امریکہ کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ ایف بی آئی کے سربراہ کی زبانی

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ نے

ارجنٹائن کے نئے صدر کون ہیں؟

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ارجنٹائن کے نئے صدر کا عام طور پر امریکہ کے

لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکا، پاک فوج کے افسر سمیت 7 جوان شہید

?️ 10 جون 2024خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز

حزب اللہ کے ڈرون کو روکنے میں تل ابیب کی ناکامی

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی نشریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کی

ایکس پر لائیکس کو خفیہ کردیا گیا

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پوسٹس کے لائیکس کو

ہر جج کا کچھ نہ کچھ رجحان ہوتا ہے، چیف جسٹس

?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے

ایران ایک معاہدے کے ذریعہ دنیا کے ساتھ معمول کے اقتصادی تعلقات رکھ سکتا ہے: امریکی اہلکار

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     ایران کے امور کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے