اب ٹویٹر بھی آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے

ٹوئٹر نے صارفین کے لئے ایک اور فیچر متعارف کرادیا

?️

نیویارک(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے ایک نیا فیچر ٹپ جار متعارف کروایا گیا ہے لہذا اب ٹویٹر بھی  آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے اور ہر شخص اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، صارفین کو اس فیچر کی دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے ایک نیا فیچر ٹپ جار متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو اکاؤنٹ بائیو میں مختلف ڈیجیٹل پیمنٹ اکاؤنٹس کے اضافے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس کی مدد سے ٹویٹر صارفین چند ڈالر اس فرد کو دے سکیں گے جس کا ٹویٹ ان کے دل میں جگہ بنالے گا۔

ہوسکتا ہے کہ یہ وہ روزانہ کی خبروں کا تجزیہ ہو جو آپ اپنے فالوورز کو فراہم کرتے ہوں یا ایسی میک اپ ٹپس جو دیگر کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہوں، یا کسی کو مشکل میں دیکھ کر آپ اس کی مدد کرنا چاہتے ہوں تو یہ فیچر مددگار ثابت ہوگا۔

ٹویٹر کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس فیچر کا اعلان کیا گیا اور اس میں ایک اینی میٹڈ تصویر کے ذریعے اس کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔ فی الحال یہ فیچر ہر ایک کو دستیاب نہیں بلکہ کمپنی کا کہنا تھا کہ اسے ابھی محدود تعداد میں صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔صارفین کو اس فیچر کی دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔

جب کوئی صارف ٹپ جار کو ایکٹیویٹ کردے گا تو وہ اپنے اکاؤنٹ میں مختلف پیمنٹ پلیٹ فارمز جیسے کیش ایپ، پے پال وینمو اور دیگر سے منسلک کرسکے گا۔ ٹویٹر کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقم میں کوئی کٹوتی نہیں کرے گا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا یمنی کمانڈروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ 

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمن پر حملے

فلسطینی اسیروں کی بھوک ہڑتال جاری

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطینی اسیران خلیل

میکرون کی حکومت 9 ووٹوں کے ساتھ عدم اعتماد سے بچ گئی

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کے مواخذے کے پہلے مرحلے میں میکرون 9 ووٹوں

افغانستان میں غربت 97 فیصد تک پہنچ جائے گی: اقوام متحدہ

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن

قطر میں صیہونی حکومت کا جرم عرب ممالک کے خلاف اعلان جنگ ہے: حماس

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کی تحریک کے رہنما فوزی برہوم نے دوحہ میں

زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتن یاہو کو اپنے کمرے میں جانے کیوں منع کیا ؟

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ یروشلم کے ایک اسپتال کے شعبے میں ایک اسرائیلی فوجی

چمکتی رنگت کی وجہ صبا فیصل کا نام ٹیوب لائٹ رکھا ہے، اسما عباس

?️ 27 جنوری 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ وہ

امریکہ کے لیے سعودی عرب کے مطالبات 

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے