?️
سچ خبریں:مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور فوجی سرگرمیوں میں اضافہ مسلسل ستائیسویں روز بھی جاری رہا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے جنوب مشرق میں واقع دیہات حرملہ اور تقوع کے درمیان سڑک پر ایک فوجی چوکی قائم کی اور فلسطینی گاڑیوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ان کی تلاشی لی، انہوں نے کچھ کاروں پر کچی گولیاں بھی چلائیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ رات طولکرم اور اس کے دو کیمپوں طولکرم اور نور شمس میں بھی صیہونی فوجی کارروائیوں میں شدت آئی اور صیہونی حکومت نے طولکرم کیمپ کے قریب متعدد فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان گھروں کے مکینوں کو نکالنے کے بعد انہیں اپنے فوجی کممپ میں تبدیل کر دیا۔
درایں اثنا اسرائیلی فوج نے نابلس شہر کے مشرقی علاقے پر بھی حملہ کیا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ گاؤں میں بھی مزاحمتی عناصر اور صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ رات صہیونی آباد کاروں نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں ام صفا پر چھاپہ مارا اور گاؤں کے گھروں اور مکینوں پر فائرنگ کی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسی دوران آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں جالود پر حملہ کیا اور ایک مکان کو جلانے کا ارادہ کیا، جس سے جھڑپیں ہوئیں۔
مزید برآں بیت لحم کے جنوب مشرق میں المنیہ گاؤں میں آباد کاروں نے فلسطینیوں کے چار خیموں کو جلا دیا اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔
گزشتہ روز آباد کاروں کے ہاتھوں لاٹھیوں، رائفل کے بٹوں اور کالی مرچ کے اسپرے سے حملہ کرنے کے بعد 15 فلسطینیوں کو فریکچر اور زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، یہ حملے اسرائیلی قابض فوج کے تعاون سے کیے گئے۔
کمیٹی فار ریزسٹنس ٹو دی وال اینڈ سیٹلمنٹس کے مطابق جنوری 2025 میں اسرائیلی آباد کاروں اور فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف 2160 سے زیادہ حملے کیے گئے، جن میں گولیاں، زمین کی تباہی اور املاک کی ضبطی شامل ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
2022 قطر ورلڈ کپ کی علامتوں کا کیا مطلب ہے؟
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: 2022 ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی قطری میڈیا
دسمبر
مغربی کنارے کا الحاق غیر قانونی، عالمی برادری اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے۔ پاکستان
?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کو
جولائی
آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح پر سپریم کورٹ کا ماضی کے فیصلوں سے انحراف
?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 (ون)(ایف) کی تشریح سے
دسمبر
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع
?️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی
جنوری
صہیونی حکومت حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کر سکتی ہے:اسرائیلی میڈیا
?️ 17 نومبر 2025 صہیونی حکومت حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کر سکتی ہے:اسرائیلی
نومبر
غزہ کے باشندوں کا جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر ردعمل؛ خوش لیکن ناقابل اعتماد
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی سڑکوں پر سب کی نظریں جنگ بندی کے
اکتوبر
وینزویلا پر ٹرمپ کی حکمت عملی میں ابہام
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیریبین سمندر میں پیش آنے
نومبر
صیہونی فوجی رہنماؤں کے سلسلہ وار استعفے؛ایرانی حملے کے آفٹرشاکس
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے حملوں اور ایرانی قونصل خانے پر حملے
اپریل