?️
سچ خبریں:معروف ہیکر گروپ حنظلہ نے اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو ایک سخت انتباہی پیغام بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست سرخ لکیر عبور کر چکی ہے اور اس کے نتائج ان کی تصور سے باہر ہوں گے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حنظلہ ہیکر گروپ نے صہیونی حکام کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمہاری حالیہ خفیہ آمد و رفت کا علم ہے، جب تم نے ایک حساس فوجی مرکز کا خفیہ دورہ کیا، ہمیں تمہاری ان سائبر آپریشنز کی نگرانی کا بھی علم ہے جو ایران کے خلاف انجام دی جا رہی ہیں،تم نے ایک ایسی طاقت کو بیدار کر دیا ہے جو تمہاری سوچ سے باہر ہے، یہ کوئی دھمکی نہیں ،ایک وعدہ ہے۔
حنظلہ گروپ نے مزید خبردار کیا کہ تمہاری ڈیجیٹل دشمنی کے اقدامات ایسے نتائج لائیں گے جو گہرے اور وسیع ہوں گے، اور تمہارا آہنی گنبد بھی تمہیں ان سے بچا نہیں سکے گا۔
ہم تم تک پہنچ چکے ہیں، تمہیں دیکھ رہے ہیں، انتظار میں ہیں اور ایک ایسے ردعمل کے لیے تیار ہیں جو تمہارے کنٹرول کے دائرے سے باہر ہے، تم سائے سے کھیلتے ہو لیکن ہم خود سایہ ہیں۔ تم اپنے اقدامات کا جواب دو گے، مگر نہ اُس طرح جیسا تم نے سوچا، اور نہ اُس میدان میں جسے تم سمجھتے ہو کہ کنٹرول میں ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے سربراہ بھی سائبر حملے کا شکار
یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی سائبر کارروائیاں خطے میں بڑھتی جا رہی ہیں، اور ایران مخالف سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
برطانیہ کے خلاف پاکستان کا شدید رد عمل سامنے آگیا
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری
اپریل
اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ جواب کے لیے تیار رہیں؛یمن کا واضح پیغام
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر
مئی
جنوبی شام پر اسرائیلی توپ خانے کا حملہ
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: شام کے مقامی ذرائع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے
اکتوبر
امریکہ کی یوکرین کے لیے فوجی امداد کی معطلی بے رحمانہ ہے!:فرانسیسی سیاستدان
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فرانس کی دائیں بازو کی سابقہ رہنما مارین لوپن نے
مارچ
مصر ایک ایسے تنازعے کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے وہ برسوں سے گریز کر رہا ہے: المیادین
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: اماراتی اخبار ‘دی نیشنل’ کی ویب سائٹ نے مطلع ذرائع کے
ستمبر
مزاحمت کی علامت سید حسن نصراللہ کے لیے ایک نوٹ؛ ایک زخم جو ایک سال پرانا ہے
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسلامی دنیا اور مشرق وسطیٰ میں سرگرم ایک اطالوی صحافی
اکتوبر
دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور
?️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ
نومبر
غزہ میں جنگ جاری رکھنے سے کیا فرق پڑے گا؟اسرائیلی جنرل کا اعتراف
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل کا کہنا ہے کہ جنگ کو
اکتوبر