?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف قابضین کے بڑھتے جرائم کے باوجود X سوشل میڈیا (Twitter) نے اپنے حفاظتی اکاؤنٹ میں غیر اخلاقی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل مخالف مواد کی وجہ سے حماس کے نئے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق X (Twitter) کے حفاظتی اکاؤنٹ نے صیہونی حکومت کے ساتھ وفاداری کو ثبوت دیتے ہوئے غیر اخلاقی کارروائی میں اعلان کیا کہ یہودی مخالف مواد، نفرت اور جعلی خبریں پھیلانے کی وجہ سے حماس سے وابستہ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: الجزیرہ میں صیہونیوں کا اسکینڈل
رپورٹ کے مطابق X سوشل میڈیا نے یہ بھی کہا کہ اس کی تشدد اور نفرت انگیزیوں کے خلاف پالیسی کے مطابق، وہ حماس سے وابستہ نئے بنائے گئے اکاؤنٹس کو مٹا دے گا نیز اس پلیٹ فارم پر دہشت گردانہ مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر اقدامات کرے گا۔
مذکورہ سوشل میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کاروائیوں میں گرافک میڈیا کے ساتھ ساتھ پرتشدد اور نفرت انگیز مواد پر مشتمل مخصوص پوسٹس کو نشانہ بنانا اور ہٹانا شامل ہے،اس امریکی پلیٹ فارم نے اعلان کیا ہے کہ وہ یہودی مخالف مواد کے شائع ہونے کی نگرانی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی پلیٹ فارم میٹا نے فلسطینی صحافیوں اور کارکنوں کے ہزاروں اکاؤنٹس بند کر دیے تھے۔
الجزیرہ کے مطابق صیہونی حکومت کے سائبر یونٹ کے سابق ڈائریکٹر باربنگ نے اس امریکی پلیٹ فارم اور صیہونی حکام کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا انکشاف کیا جس میں کہا گیا کہ جہاں کہیں بھی صیہونی حکومت کے مفادات کے خلاف کچھ مواد ہو اسے ہٹا دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: فلسطین کے خلاف تل ابیب اور فیس بک کے باضابطہ تعاون کا انکشاف
واضح رہے کہ تقریباً چار ماہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابق ٹویٹر نے حماس کا اکاؤنٹ بند کر دیا تھا جس پر تحریک حماس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹوئٹر فلسطینیوں کی آواز کو خاموش کرنے اور صہیونی جرائم کے ساتھ پوری طرح ہم آہنگ ہونے پر اصرار کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو جنگ اور عدم تحفظ کی وجہ سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے اہم اقتصادی شعبوں میں سے ایک، سیاحت
مئی
ایک جوکر ملک کا وزیر دفاع رکھا ہوا ہے ان جوکروں کو میڈیا سے دور رکھیں، عالیہ حمزہ
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ
اپریل
صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے
جون
وزیر توانائی سعودی عرب سے تیل فراہمی کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
جون
طوفان الاقصیٰ نے کیسے خطے میں امریکی اور صیہونی خواب چکنا چور کیے؟
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں: لبنان میں حماس کے نمائندے نے غزہ جنگ کی حقیقت
فروری
حماس کے جنگجو اپنے حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے تنظیم اور حماس کے قابض افواج
جولائی
عرب نیٹو نام کی کوئی چیز نہیں ہے: ریاض
?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے
جولائی
اٹلی نے روس کے سفارتی اہلکاروں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 1 اپریل 2021روم (سچ خبریں) اٹلی نے روس کے دو سفارتی اہلکاروں کے خلاف
اپریل