?️
سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے مقابلے میں تل ابیب کی نئی انٹیلیجنس ناکامی پر ردعمل ظاہر کیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے میڈیا نے تاکید کی ہے کہ حزب اللہ کا جاسوس ڈرون دیگر ڈرونز کی نسبت چھوٹا ہے جس کی وجہ سے اس کی شناخت اور ٹریکنگ زیادہ مشکل ہے۔
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہمیں ان تمام مقامات کو زیر نظر رکھنا چاہیے جن کی حزب اللہ کے ڈرون نے شناخت اور فلمبندی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اسٹریٹجک برتری
عبرانی زبان کے میڈیا نے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ کسی وسیع جنگ کی صورت میں یہ مقامات بڑے پیمانے پر حملوں کی زد میں آئیں گے، اسرائیلی فوج نے کل اعتراف کیا کہ اس واقعے نے ایک خطرناک نقصان پہنچایا ہے۔
اس میڈیا نے تاکید کی کہ فوج ہمیشہ یہ اعلان کرتی ہے کہ وہ اپنی ٹریکنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے حزب اللہ کے ڈرون کو نشانہ نہیں بنایا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ اس حملے کے ٹکڑے علاقے میں گر سکتے ہیں جبکہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کیونکہ فوج اس ڈرون کو دوسرے مقامات پر نشانہ بنا کر گرا سکتی تھی۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے میزائلوں نے امریکہ میں کیسے ہلچل مچا دی؟
یاد رہے کہ کل حزب اللہ کے میڈیا آفس نے ہدہد جاسوس ڈرون سے موصولہ تصاویر شائع کیں، جن میں دکھایا گیا کہ شمالی مقبوضہ علاقوں کے صفر بارڈر پوائنٹ سے حیفا تک صہیونی فوج کے میزائل تنصیبات، اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مقامات، آئرن ڈوم لانچنگ پیڈز، بندرگاہیں اور جنگی جہاز لبنانی مزاحمت کے زیر نگرانی ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا پاپ فرانسس امریکی صدر کو شیطان سمجھتے ہیں؟
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس نے امریکہ کے
ستمبر
صیہونیوں کا سعودی عرب کو جال میں پھنسانے کا انوکھا انداز
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول
جولائی
کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب
?️ 21 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی
اگست
بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں اس بات پر
جنوری
کیا غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
نومبر
کابل میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کابل میں ایک اسکول کے
نومبر
یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط: سیاسی انتقام، گرفتاریوں کی مذمت
?️ 14 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد
مئی
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی پر 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج لگانے کی منظوری
?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کی
مارچ