سچ خبریں:امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام اور اسلحہ سازی سے متعلق سخت مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنا یورینیم افزودگی اور تسلیحاتی پروگرام مکمل طور پر بند کرنا ہوگا۔
امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام اور اسلحہ سازی سے متعلق سخت مطالبات دہرائے ہیں، ترجمان تمی بروس نے اپنے حالیہ پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ ایران کو اپنا یورینیم افزودگی اور تسلیحاتی پروگرام مکمل طور پر بند کرنا ہوگا۔
بروس نے کہا کہ یہ مطالبہ اسٹیو وٹکاف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے حالیہ دنوں عمان کے دارالحکومت میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کیے۔
بروس کے مطابق، مذاکرات کو بہت مثبت اور تعمیری قرار دیا گیا ہے اور فریقین نے اگلی ملاقات ہفتہ کے دن طے کرنے پر اتفاق کیا ہے،تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ:ہماری پوزیشن بہت واضح ہے جیسا کہ وٹکاف نے کہا، معاہدہ صرف اس صورت میں مکمل ہوگا جب ٹرمپ اس کی توثیق کریں گے، اور اس کا مطلب ہے کہ ایران کو اپنا جوہری اور تسلیحاتی پروگرام مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔
تمی بروس نے کہا کہ ٹرمپ نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ ہمیں ایران کے ساتھ ایک مضبوط، منصفانہ اور پائیدار معاہدہ کرنا ہے، جو مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خوشحالی کا ضامن ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی صورت میں جوہری ہتھیار یا افزودگی کا پروگرام نہیں رکھ سکتا، اور ہم اسی نقطے سے اپنی پالیسی کی ابتدا کرتے ہیں۔
ایران نے بارہا واضح کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ مغربی اور امریکی دباؤ کے تحت یکطرفہ طور پر کوئی رعایت دینے کو تیار نہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایسے معاہدے کو قبول کریں گے جو ایران کے قومی مفادات اور خودمختاری کی ضمانت دے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پچیس یا چھبیس سال کی عمر میں شادی کا سوچوں گی، عینا آصف
اپریل
عمران خان ڈیل کرکے نہیں، مقدمات سے سرخرو ہوکر جیل سے نکلیں گے، علیمہ خان
جنوری
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس:نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
مئی
کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں
اپریل
بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر، ایک دن میں لاکھوں کیسز سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید متاثر
اپریل
نوکیا فونز کا عہد ختم ہونے کے قریب
فروری
ایران کے خلاف تل ابیب کا نیا اور عجیب و غریب نفسیاتی آپریشن
اپریل
افریقی یونین میں صیہونی حکومت کی رکنیت اس اتحاد کے ٹوٹنے کا باعث بنے گی: الجزائر
اگست