سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا میزائل حملہ کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے وعدہ صادق 2 میزائل آپریشن کے بعد اپنے پہلے میڈیا خطاب میں اسرائیل پر کیے جانے والے بڑے میزائل حملے کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں اسرائیل کو 60 ارب ڈالر کا نقصان
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اس میڈیا خطاب میں تسلیم کیا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف تاریخ کے سب سے بڑے میزائل حملے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ہم پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے، جو تاریخ کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک ہیں۔
ایران کے خلاف اپنی الزام تراشی جاری رکھتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارا حق ہے کہ ایران کے اس حملے کا جواب دیں۔
مزید برآں انہوں نے ایران کی فوجی طاقت اور خطے میں تمام مزاحمتی محاذوں کے ساتھ اس کی ہم آہنگی کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ غزہ، لبنان، شام، عراق اور یمن سے ہمارے خلاف ہونے والے تمام حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ اور یمنی فوج کی کارروائیوں سے اسرائیل کی معیشت کو بھاری نقصان
نیتن یاہو نے مزید دعویٰ کیا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک ایسے حملے برداشت نہیں کرے گا – حتیٰ اسرائیل بھی نہیں۔ اسرائیل کا فرض اور حق ہے کہ وہ اپنی حفاظت کرے اور ہم یہی کریں گے۔