?️
رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نزار بنات کے قتل کے خلاف فلسطین کے متعدد علاقوں میں شدید مظاہرے کیئے گئے جن میں اس قتل کو ایک خطرناک سازش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر قاتلوں کے خلاف کاروائی کی اپیل کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی مختلف تحریکوں، انتخابی امیدواروں اور انسانی حقوق کارکنوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ کے مرکز میں المنارہ چوک کے مقام پر ایک مظاہرہ کیا جس میں اپوزیشن رہنما نزار بنات کے قتل کی مذمت اور اس کے قاتلوں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔
بنات کے قتل کے چہلم کے موقع پر سینکڑوں شہری سٹی سینٹر میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے بنات کے قاتلوں کے احتساب اور انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے اپنے نعروں میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر کڑی تنقید کی اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی کو بھی تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین نے اتھارٹی کی جانب سے قابض اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی کوآرڈینیشن جاری رکھنے اور مزاحمتی جنگجوؤں کے قتل اور ظلم و ستم پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔
اس کے علوہ فلسطین کے دوسرے کئی علاقوں میں بھی اس قتل کے خلاف شدید مظاہرے کیئے گئے اور نزار بنات کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہونچانے کا مطالبہ کیا گیا۔
خیال رہے یہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے اتھارٹی کے مخالف سیاسی رہنما نزار بنات کو 24 جون کو الخلیل میں واقع ان کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کراچی سے ساہیوال آنے والی ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی
?️ 3 ستمبر 2021سکھر (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے ساہیوال آنے والی کارگو
ستمبر
اکثر فرانسیسیوں کی ہڑتال جاری
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ فرانسیسی
مارچ
آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے 7 ہزار 222 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ
?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے
اپریل
اب اسرائیل ٹوٹ جائے گا ؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا
اگست
حکومت کا تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
?️ 30 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ
جنوری
جولانی نے کیا مغربی آلات کا استعمال
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بارو اور جرمن وزیر
جنوری
مصر نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر
مئی
بجلی بلوں پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا
?️ 30 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی
اگست