?️
سچ خبریں:امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ اور یمن جنگ بندی پر متفق ہیں، چاہے یمنی اسرائیل پر حملے جاری رکھیں، اسرائیل پر حملوں کی پیشگی اطلاع نہ دینے پر بھی امریکی اہلکار نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور یمن جنگ بندی کے معاہدے پر عمل پیرا ہیں، اگرچہ یمنی فورسز اسرائیل پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ہم اور یمن متقابل حملے روکنے کے پابند ہیں، چاہے وہ اسرائیل پر حملے جاری رکھیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل بھی ہمیشہ امریکہ کو اپنے حملوں سے قبل مکمل طور پر آگاہ نہیں کرتا۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن پر بے نتیجہ حملوں کے بعد اعلان کیا تھا کہ امریکہ یمن پر حملے اس شرط پر روکے گا کہ صنعاء سے امریکی بحری جہازوں پر میزائل حملے بند ہوں۔
یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے آج مغرب میں یمن کی دو بندرگاہوں، الحدیدہ اور الصلیف، پر فضائی حملے کیے۔ یمنی عوام نے بھی غزہ کی حمایت میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالیں اور اپنے عزم کا اظہار کیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
?️ 13 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا
اکتوبر
دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہو چکا ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 20 دسمبر 2025چنیوٹ (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ
دسمبر
اپوزیشن مہنگائی کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر تجزیہ امجد شعیب کا پبلک ٹی وی
اکتوبر
صدر مملکت ، وزیراعظم کا عید میلادالنبیؐ پر پیغام
?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم
اکتوبر
حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار
?️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی
اپریل
یوکرین جنگ میں امن کی کوئی ضمانت نہیں:امریکی بائب صدر
?️ 23 دسمبر 2025 یوکرین جنگ میں امن کی کوئی ضمانت نہیں:امریکی بائب صدر امریکی نائب
دسمبر
بن گوریون ایئرپورٹ، مقبوضہ قدس کا پاور پلانٹ اور امریکی بحری جہاز؛ یمنی میزائلوں کے نئے نشانے
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر منفرد
دسمبر
جاپان سے لے کر اسپین، اٹلی اور امریکہ تک برستی آگ
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: ریکارڈ توڑ گرمی نے دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں
جولائی