?️
سچ خبریں:روسی وزیر دفاع نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی کارروائیوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
روسی نیوز ایجنسی روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزیر دفاع آن دری بلوسف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچوں پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونی ریاست کا طرزِ عمل انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک واضح خطرہ ہے:برطانیہ
بلوسف نے کہا کہ عالمی سطح پر فوجی و سیاسی حالات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں اور مسلح تنازعات کے خطرات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے پورے مشرق وسطیٰ کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔
روسی وزیر دفاع نے واضح الفاظ میں اعلان کیا کہ روسیہ، ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور ہم خطے میں تناؤ کم کرنے اور ثالثی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے روس اور چین کے خلاف تشکیل دیے گئے جارحانہ اتحاد، ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں امن و استحکام کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔
بلوسف نے یوکرین جنگ کے تناظر میں کہا کہ یوکرین کو مسلسل ہتھیاروں سے لیس کرنا اور جنگ کو طول دینا، یورپ میں استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں۔ عظمی بخاری
?️ 19 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جولائی
دل ٹوٹنے کے بعد ہی انسان سیدھے راستے پر چلتا ہے: رابعہ بٹ
?️ 25 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ دل
جولائی
سابق وزیر علی محمد خان رہائی کے بعد چھٹی بار گرفتار
?️ 28 جون 2023 مردان: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما
جون
’موجودہ کیس دائرہ کار سے باہر ہے‘، بحریہ ٹاؤن کیس میں ملک ریاض کا سپریم کورٹ میں جواب
?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں جمعرات کو بحریہ ٹاؤن کراچی
نومبر
امریکہ مخالف مظاہروں کے بعد یمنی عوام پر سعودیوں کی شدید بمباری
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ مخالف مظاہروں کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے
نومبر
جرمنی صیہونیوں کے شانہ بشانہ
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:جرمن وزارت داخلہ نے مغربی ایشیاء میں کشیدگی بڑھانے اور لبنان
مئی
مسجد اقصی کے بارے میں ضروری معلومات
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںالجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک مضمون شائع کیا جس میں
مئی
سعودی عرب پر حملے جاری رہیں گے:انصاراللہ
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج
فروری