?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی جنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ نہیں کرنا چاہتا کیونکہ جنگ کی صورت میں امریکہ کو خطے میں شدید نقصان ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی مرکزی قوتوں سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکنزی کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ کے خواہاں نہیں، کیونکہ ایران اس وقت خطے میں ایک طاقتور ملک بن چکا ہے اور ایران کا مقابلہ کرنے کے لیئے عسکری طاقت کا استعمال خطے میں امریکی مفادات کے لیئے شدید خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔
لبنان میں ایل بی سی ٹیلی ویژن سے انٹرویو میں میکنزی نے بتایا کہ واشنگٹن گزشتہ 2 برسوں سے ایران میں زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاہم جو بائڈن انتظامیہ اس طریقہ کار کا اس وقت جائزہ لے رہی ہے۔
انہوں نے یمن میں جاری جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ یمن میں جاری جنگ کی حمایت نہیں کرتی اور اس سلسلے میں سعودی عرب کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ یمن میں جاری جنگ کا فوری طور ختم کیا جائے۔
امریکی جنرل نے قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پورے خطے، خاص کر عراق میں امریکی افواج کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے جبکہ امریکہ ہر قسم کے خطرے کا جواب دینے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقے کے سمندروں میں تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے مسلسل خدمات ادا کر رہے ہیں تاہم اگر ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ ہوتی ہے تو دنیا بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہونچے گا۔


مشہور خبریں۔
انتہا پسند صیہونی وزیر کی غزہ جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی مخالفت
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے امریکہ کے خصوصی
جون
امریکہ نے پھر اپنا زہر اگلا
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار کے مطابق امریکی حکام نے خاص طور پر
نومبر
امریکی غنڈہ گردی نے ویانا مذاکرات کو طولانی کیا
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ایران پر
ستمبر
شامی فوج کا امریکی قافلے کا مقابلہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی فوج نے اس ملک کےشمال مغربی صوبے حسکہ میں پانچ
دسمبر
ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ڈاکٹر
اگست
غزہ کے ہسپتالوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا بیان
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت
مارچ
پاکستان ریلوے کا ایم ایل ون پر جدید ترین فائبر آپٹک نیٹ ورک بچھانے کا معاہدہ
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف فائبر برانڈ بینڈ آپریٹر سائبر
ستمبر
حماس کی اسرائیل کو کھلی دھمکی
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں حماس کے دفتر کے سربراہ نے یہ
جون