🗓️
سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے واضح کیا ہے کہ امریکہ نے عراق سے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے اعلان کیا کہ ہمیں امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا کوئی دباؤ یا مطالبہ نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہیں:عراق
عراقی وزیر خارجہ نے ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسی اطلاعات ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل عراق پر حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ صیہونی حکومت ہمارے ملک کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
فؤاد حسین نے عراق کی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری سفارت کاری کی اولین ترجیح یہ ہے کہ عراق کو کسی بھی جنگ کے خطرے سے محفوظ رکھا جائے، موجودہ حالات میں، ہم کسی بھی عسکری محاذ آرائی میں الجھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کی جغرافیائی پوزیشن کے پیش نظر، وہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جنگ کے خطرناک نتائج کے بارے میں فکر مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پریشان ہیں اور ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ عسکری کارروائی کے نتائج ہمارے ملک پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر ہے اور عراق کو ایک بنیادی جغرافیائی محور کی حیثیت حاصل ہے جو اسے علاقائی جنگوں کے ممکنہ اثرات کی زد میں رکھتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
چین میں زلزلے سے 66 ہلاک اور 250 زخمی
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: جنوب مغربی چین میں پیر کو آنے والے زلزلے
ستمبر
غزہ جنگ کا بائیڈن کو نقصان
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے کے
جنوری
غزہ سے متعلق مجوزہ قراردادوں کے بارے قطر کا بیان
🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں قطر کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس
اکتوبر
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور 6 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
🗓️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی
اپریل
وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافہ موخر
🗓️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی
فروری
صیہونیوں کے جبر کے خلاف فلسطینیوں کا اقوام متحدہ کو احتجاجی خط
🗓️ 15 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے
جنوری
اقوام متحدہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر اٹھانے پر روسی سفارتکار کا ردعمل
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:لبنان میں روس کے سابق سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل
اکتوبر
ناروے میں قرآن پاک کی ایک بار پھر بے حرمتی
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ناروے کے ایک سماجی کارکن نے ایک مسلم محلے میں قرآن
جولائی