ٹرمپ نے نیتن یاہو کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کر کے بڑی غلطی کی: صیہونی اخبار

ٹرمپ نے نیتن یاہو کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کر کے بڑی غلطی کی: صیہونی اخبار

?️

سچ خبریں:اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کر کے بڑی غلطی کی ہے۔

اسرائیلی اخبار  ہارٹیز اور یائیر لاپید نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کے خلاف عدالتی کارروائی ختم کرنے کے مطالبے کو اسرائیلی خودمختاری کے خلاف قرار دیا۔ رپورٹ میں اس مداخلت کو سنگین غلطی کہا گیا۔
عبرانی زبان میں شائع ہونے والے معروف اسرائیلی روزنامے ہارٹیز  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف عدالتی کارروائی میں مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق ہارٹیز نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے عدالتی عمل میں مداخلت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مداخلت اس تاثر کو مزید تقویت دیتی ہے کہ اسرائیل ایک خودمختار ریاست نہیں بلکہ امریکہ کا تابع ہے،صہیونی ریاست میں اپوزیشن کے رہنما یائیر لاپید نے بھی سخت ردعمل دیا اور کہا کہ ٹرمپ کو ہمارے اندرونی قانونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ٹرمپ کی نیتن یاہو کے لیے حمایت اس لیے ہے تاکہ وہ بعد میں غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے اس پر دباؤ ڈال سکیں۔
ٹرمپ نے حالیہ بیان میں انکشاف کیا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ نیتن یاہو کو پیر کے روز عدالت میں ایک طویل عرصے سے جاری مقدمے کے سلسلے میں پیش ہونا ہے۔ یہ صورتحال غیر معمولی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ مقدمہ فوری طور پر منسوخ یا معافی کے ذریعے ختم کر دینا چاہیے!،یاد رہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر بدعنوانی کے کئی الزامات کے تحت عدالتی کارروائی کافی عرصے سے جاری ہے، جو کہ مقبوضہ علاقوں میں وسیع سیاسی اور عوامی بحث کا باعث بنی ہوئی ہے۔
ٹرمپ کی اس مداخلت نے ایک بار پھر امریکہ-اسرائیل تعلقات میں برابری کے بجائے تابعداری کے تاثر کو ابھارا ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن اور میڈیا نے واضح کر دیا ہے کہ ایسی خارجی مداخلتیں نہ صرف داخلی خودمختاری کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ سیاسی اعتماد کو بھی کمزور کرتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

روس نے زرکان ہائپرسونک میزائلوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کی

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:     ہفتہ 20 اگست کو روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو 

اسرائیل حزب اللہ سے شکست کے بعد جنگ بندی کی فکر میں

?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی حلقوں کی جانب سے اسرائیلی فوج اور کابینہ پر

پنجاب میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو ‘بجلی مفت’ دینے کا اعلان

?️ 4 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر

شلپا اور راج کندرا کے درمیان 12 سال پہلاوعدہ

?️ 22 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور اداکار راج کندرا کے

واٹس ایپ کا پرائیویسی بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کمیونٹیز

کابل میں امریکی سفارت خانہ خفیہ دستاویزات کو تباہ کرنے میں مصروف

?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی سفارت

تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان 

?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے