سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سلامتی نے ایک بار پھر اپنے بیان میں اس حکومت کے وزیراعظم کو کابینہ گرانے کی دھمکی دی ہے۔
صیہونی ٹیلی ویژن کے چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سلامتی، ایتمار بن گویر نے اس غیر قانونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے حزب اللہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کا ارادہ کیا تو وہ کابینہ کے اتحادی اراکین کے ساتھ مل کر ان کی حکومت کو گرا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی انتہاپسند وزیر کا فلسطینی قیدیوں کے بارے میں غیرانسانی موقف
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بن گویر نے اس قسم کی دھمکی دی ہو؛ اس سے قبل بھی انہوں نے کئی بار اعلان کیا تھا کہ اگر حماس کے ساتھ فائر بندی کا کوئی معاہدہ کیا گیا تو وہ نیتن یاہو کی اتحادی کابینہ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ صیہونی وزیر اتنے انتہاپسند ہیں کہ کہتے ہیں فلسیطنیوں کی نسل کشی جائز ہے اور ہم ایک بھی فلسطینی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں: غزہ اور مغربی پٹی کے بارے میں انتہاپسند صیہونی وزیر کے خواب
اس سے قبل بھی مذکورہ صیہونی انتہا پسند وزیر نے کہا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو بھوکا رکھ کر ماریں گے، اسی طرح انہوں نے فلسیطینی قیدیوں کے بارے میں بھی کہا تھا کہ انہیں ایک ساتھ پھانسی پر لٹکا دو۔