?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ صہیونی فوج کو شدید افرادی قلت اور سپاہیوں کی تھکن جیسے دو بڑے مسائل کا سامنا ہے، جو جنگی تیاری اور سپاہیوں کے حوصلے پر سنگین منفی اثر ڈال رہے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ذرائع ابلاغ اور سیاسی تجزیہ نگاروں نے موجودہ صورتحال میں صہیونی فوج کو درپیش دو بڑے مسائل کی نشاندہی کی ہے؛ شدید افرادی قلت اور سپاہیوں کی تھکن اور فرسودگی۔
صہیونی ٹی وی چینل چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج سخت افرادی قلت کا شکار ہو چکی ہے، رپورٹ کے مطابق، وہ فوجی جو اپنی لازمی سروس مکمل کرنے والے تھے، اب انہیں زبردستی مزید چار ماہ کے لیے ریزرو فورس میں خدمت جاری رکھنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
اسی تناظر میں اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے لکھا کہ لازمی سروس کی مدت میں زبردستی توسیع نے فوجیوں میں شدید نارضایتی اور حوصلے کی نمایاں کمی پیدا کر دی ہے۔
غزہ میں موجود کچھ فوجیوں نے بتایا ہے کہ وہ خود کو استعمال شدہ محسوس کر رہے ہیں اور شدید تھکن کا شکار ہیں، ایک گروپ کمانڈر نے یدیعوت آحارونوت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
ہمارا حوصلہ بری طرح گر گیا ہے، ہم سب اس صورتحال کے خاتمے کی خواہش رکھتے ہیں، ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے، اعلیٰ حکام ہماری ذاتی زندگیوں کی پرواہ کیے بغیر سخت فیصلے کر رہے ہیں۔
اس کمانڈر نے مزید بتایا کہ جب غزہ کے محاذ سے واپسی پر انہیں کچن یا دیگر غیر جنگی ڈیوٹیوں پر تعینات کیا جاتا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صرف محاذ پر نہیں بلکہ فوج کے تمام شعبوں میں افرادی قلت شدید ہو چکی ہے۔
اسرائیلی ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ فوج کی جانب سے آرڈر 77 کے تحت لازمی سروس میں توسیع نے فوج میں بڑے پیمانے پر چیلنجز اور حوصلے میں گراوٹ پیدا کی ہے،فوجی حکام نے بھی تسلیم کیا کہ یہ اقدام فورسز کی تیاری اور حوصلے پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔
اسی حوالے سے اسرائیلی ریڈیو اور ٹی وی ادارے نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج کو باضابطہ سروس میں تقریباً 7500 فوجیوں اور معاون جنگی شعبوں میں 12 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
اسحاق بریک، اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل، نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت غزہ میں ایک بڑی فوجی کارروائی کے لیے مزید ریزرو فوجیوں کو بلانے کا منصوبہ بناتی ہے تو ایک تباہ کن منظرنامہ سامنے آ سکتا ہے کیونکہ ریزرو فورسز اب مزید رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے کو تیار نہیں ہیں۔
بریک نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال سابقہ دور کی نسبت کہیں زیادہ خراب ہے، کیونکہ فوجی وسائل ختم ہو رہے ہیں، حوصلے ٹوٹ رہے ہیں اور جنگی سازوسامان بھی خستہ حال ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک انجام کے نتیجے میں نہ صرف یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ختم ہو جائے گا بلکہ مزید فوجی اور معصوم شہری ہلاک ہوں گے، اور اسرائیل عالمی حمایت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گا۔
بریک نے متنبہ کیا کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو اسرائیل کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی، لاکھوں لوگ اپنی ملازمتیں کھو دیں گے، تل ابیب اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرے گا، اور سماجی ہم آہنگی بھی ٹوٹ کر بکھر جائے گی، نتیجتاً اسرائیل نہ صرف حماس کے خلاف فتح حاصل کرنے میں ناکام ہوگا بلکہ اپنی موجودہ حیثیت بھی کھو بیٹھے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فوجی تنصیبات پر براہ راست حملوں میں ملوث افراد پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر
مئی
مقبوضہ گولان کے باشندوں کی شامی صدر کے حق میں ریلی
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ گولان کی عوام نے شام کی آزادی کی سالگرہ کے
اپریل
جولانی کے فیصلوں پر شدید تنقید
?️ 24 فروری 2026 سچ خبریں:امیر عجان الحدید، سربراہ تحریک النہج الوسطیٰ نے زور دار
فروری
بجلی میں مہنگائی کے باوجود گردشی قرضہ بڑھ کر22 کھرب80 ارب ہوگیا
?️ 22 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) ملک میں بجلی مہنگی ہونے کے باوجود تین سالوں میں
اگست
فلسطین کے حامی مسلمان امیدوار نیویارک کے میئر ؛ٹرمپ برھم
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کی میئر شپ کے لیے فلسطین
جون
امریکی سفیر تل ابیب سے غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے مصر جا رہے ہیں
?️ 28 ستمبر 2025امریکی سفیر تل ابیب سے غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے
ستمبر
گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا بڑا کردار
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ انتخابات
مارچ
حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اگلے دور میں مطالبات پیش کیے جائیں گے
?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان
دسمبر