🗓️
سچ خبریں:امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے شام میں مرکزی حکومت کے زوال کا خیرمقدم کیا اور اسے مشرق وسطیٰ کی دوبارہ تشکیل کا ایک موقع قرار دیا، تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ تبدیلی ایک خطرناک اور غیر یقینی لمحہ ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے شام میں مرکزی حکومت کے زوال کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ امریکہ شام میں ہونے والی تبدیلیوں کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام کے تیل کے کنوؤں پر کن گروپوں کا کنٹرول ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ بشار اسد کا زوال ایک نازک لمحہ ہے اور اس کے بعد کے حالات ہمارے لیے ایک بڑا سوال ہیں، اب ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے اور یہ ہمارے لیے ایک سنجیدہ سوال بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے علاقے کے اتحادیوں اور مختلف فریقوں کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ شام میں موجود خطرات کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کے لیے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔
بائیڈن نے ایک بار پھر ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد کی حکومت کئی برسوں تک غیر ملکی طاقتوں کی حمایت حاصل کرتی رہی، لیکن اب وہ طاقتیں پہلے کی طرح طاقتور نہیں ہیں۔
انہوں نے ایران کے بارے میں مزید کہا کہ ایران نے 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد اسرائیل کے خلاف کئی محاذ کھول کر ایک بڑی غلطی کی ہے۔
مزید پڑھیں: بشار اسد نے اقتدار کی کرسی کیوں چھوڑ دی؟
امریکہ اس وقت مشرقی شام میں 900 سے زائد فوجی تعینات کر چکا ہے اور اس کے اتحادیوں میں کرد فورسز، جنہیں شامی جمہوری فورسز(SDF) کہا جاتا ہے، شامل ہیں، تاہم، شام میں موجودہ سیاسی صورتحال پیچیدہ ہے اور اس کا مستقبل غیر واضح ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک میں مہنگائی کی سطح پر کمی واقع ہوئی
🗓️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مجموعی مہنگائی شرح کم ہوکر 18.62
جنوری
بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی، راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ
🗓️ 16 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک
فروری
حزب اللہ کا رمت ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ
🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے دوسرے بیان میں لبنان کی حزب اللہ
ستمبر
مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا، 54 نکات شامل
🗓️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ سامنے آگیا
ستمبر
عمران خان نے افغانستان سے اچھے تعلقات پر زور دیا
🗓️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ
مارچ
سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 فون متعارف کروا دیا
🗓️ 10 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) اسمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے
فروری
ترکی کا صومالیہ میں میزائل اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ
🗓️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے بدھ کے روز
دسمبر
بانی پی ٹی آئی نے جو کیا، بھگت رہے ہیں، انہیں توبہ کرنی چاہیے، بلاول بھٹو
🗓️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی پی
جنوری