?️
سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک گھنٹہ طویل فضائی معرکہ ہوا جس میں 125 جنگی طیارے شریک ہوئے یہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ کی بڑی لڑائیوں میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔
ایک پاکستانی فوجی ذریعے نے سی این این کو بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ حملے کے دوران، دنیا کی سب سے بڑی اور طویل ترین فضائی لڑائیوں میں سے ایک پیش آئی، جو دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے درمیان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کو جوابی کارروائی کی اجازت دے دی
اس ذریعے کے مطابق، یہ فضائی لڑائی (ڈاگ فائٹ) ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی اور اس میں دونوں طرف سے مجموعی طور پر 125 جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔
ڈاگ فائٹ ان فضائی معرکوں کو کہا جاتا ہے جن میں جنگی طیارے انتہائی قریب سے ایک دوسرے کے خلاف پیچیدہ اور تیز رفتار مانور کرتے ہیں تاکہ یا تو دشمن کو نشانہ بنائیں یا اس سے بچ نکلیں۔
یہ پائلٹس کے لیے سب سے خطرناک اور دشوار ترین تجربات میں سے ایک مانا جاتا ہے، جس میں چکر کھاتے، بلندی پر جاتے اور مارپیچ حرکتیں شامل ہوتی ہیں۔
پاکستانی ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے جنگی طیاروں نے ایک دوسرے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے گریز کیا۔ بعض مقامات پر میزائلوں کا تبادلہ 160 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر بھی ہوا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے جان بوجھ کر اپنی سرحدوں کے اندر رہتے ہوئے کارروائی کی تاکہ 2019 جیسے واقعات دوبارہ نہ دہرائے جائیں جب ایک بھارتی پائلٹ کو پاکستان نے گرفتار کر کے دنیا کے سامنے پیش کیا تھا،اس واقعے نے بھارت کے لیے شدید سفارتی و عسکری شرمندگی پیدا کی تھی، جس سے دونوں فریق اب بچنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان پر بھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ، حریت کانفرنس
ذرائع کے مطابق، بعض بھارتی حملوں میں کئی بار ایک ہی ہدف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ پاکستان نے اپنی انٹیلیجنس اور فضائی نگرانی کے ذریعے شہری علاقوں کو بروقت وارننگ دی، جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہوا۔
مشہور خبریں۔
یوٹیوب نے روس کی طرف جھکاؤ رکھنے والے یوکرائنی چینلز کو کیا بند
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی کے درمیان
فروری
فلسطینیوں کی امداد کے بارے میں شکوک و شبہات
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے گزشتہ رات
دسمبر
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب؛ اسپتال منتقل
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین
جولائی
الجزائر مراکش کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن عسکری طور پر تیار
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: نومبر میں اسرائیلی وزیر جنگ نے اپنے مراکش کے ہم
جنوری
معاہدے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی دوسری ملاقات
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:حسین امیرعبداللہیان اور فیصل بن فرحان، جو کہ برکس فرینڈز سمٹ
جون
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ اوگرا
?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اعلان
جون
نوشکی اور پنجگور میں ہوئے حملے پر وزیر داخلہ کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور
فروری
صیہونی قیدی کیسے واپس آسکتے ہیں؟ قیدیوں کے اہلخانہ کی زبانی
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے پاس موجود صہیونی قیدیوں
مئی