?️
کابل (سچ خبریں) طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک پر کچھ وقت پہلے قبضہ کرلیا تھا اور وہاں کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب پاکستان سے افغانستان آنے جانے ٹرکوں اور کنٹینرز سے ٹیکس لینا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک پر قبضہ کر لیا تھا، پاکستان نے طالبان اور افغان افواج میں جاری جھڑپوں کے باعث سرحد بند کردی تھی جس سے تجارتی سرگرمیاں 15 روز تک معطل رہیں۔
افغانستان کے علاقوں اسپن بولدک اور ویش میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی کے بعد پاکستان کی جانب سے بارڈر بند کردیا گیا تھا۔
پاکستان نے طالبان حکام سے مذاکرات کے بعد افغانستان کے ساتھ سرحد دوبارہ کھول دی تھی، طالبان حکام قبضہ شدہ علاقوں میں اب روز مرہ کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔
شناخت ظاہر کیے بغیر سرکاری عہدیداران نے کہا کہ طالبان اب افغانستان میں داخل ہونے اور پاکستان جانے والے ٹرکوں اور کنٹینرز سے ٹیکسز وصول کر رہے ہیں۔
پاک-افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی اے جے سی سی آئی) کے نائب صدر عمران خان کاکڑ نے چمن سے فون کے ذریعے ڈان کو بتایا کہ طالبان نے 20 صفحات پر مشتمل ٹیکس دستاویز جاری کی ہے جس میں افغانستان میں داخل ہونے والی اور پاکستان جانے والی مختلف اشیا کا ٹیرف درج ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویش میں طالبان عہدیداران ہر برآمد اور درآمد ہونے والی اشیا پر خود سے مقرر کردہ ٹیکسز وصول کر رہے ہیں۔
افغانستان کے ساتھ خود برآمدات اور درآمدات کا کاروبار کرنے والے عمران خان کاکڑ نے بتایا کہ اب افغان اور پاکستانی امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو دو بار ٹیکسز اور دیگر ڈیوٹیاں ادا کرنی پڑ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں کو طالبان کو ٹیکس دینے کے بعد قندھار پہنچنے پر افغان حکام کو بھی ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مقرر کردہ ٹیرف کے مطابق ٹیکسز وصول کر رہے ہیں۔
عمران کاکڑ نے مزید بتایا کہ ہمیں پاکستان کی سرحد پر کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے اور افغان ٹرانزٹ اور تجارتی ساز و سامان سے لیس ٹرک ضابطے کی کارروائی کے بعد باآسانی سرحد پار کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایک سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 700 سے زائد فلسطینی خواتین اور بچیاں شہید اور زخمی
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق مرکز المیزان کے مطابق قابض صیہونی حکومت کی فوج
مارچ
’دھواں‘ ڈرامے میں میری فرمائش پر میرے کردار کی موت کرائی گئی، نبیل ظفر کا انکشاف
?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار نبیل ظفر نے تین دہائیوں بعد انکشاف
ستمبر
عمران خان کا پشاور میں 13 دسمبر کو ’عظیم الشان اجتماع‘ کا اعلان
?️ 6 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر
دسمبر
جرمنی میں حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر اولاف شولٹز کی حکومت کی توانائی پالیسی کے
اکتوبر
بھارت کی آبی جارحیت سے پاکستان میں سنگین معاشی بحران کا خدشہ ہے، عالمی برادری نوٹس لے، نائب وزیراعظم
?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے
دسمبر
صیہونی تجزیہ کار: اسرائیل ایک عجیب بلیک ہول میں دھنسا جا رہا ہے
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے ایک نوٹ میں کہا ہے
اگست
تیونس کے سیاسی نظام میں تبدیلی
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:تیونسی آئین کے نئے مسودے کے مطابق، جو اس ملک میں
جولائی
انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف: صارفین اب دوستوں کیساتھ مشترکہ ریلز فیڈ بناسکیں گے
?️ 23 مئی 2025سچ خبریں: انسٹاگرام نے ’بلینڈ‘ نامی نیا متعارف کرادیا ہے، جو دوستوں
مئی