سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی حکام نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو انتباہ دیا ہے کہ ایک ہی جگہ رہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی سیکیورٹی حکام نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو سکیورٹی خدشات کے تحت ایک مخصوص مقام پر مسلسل رہنے سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے حملے کے اہم پیغام
رپورٹ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اکتوبر میں نیتن یاہو کے بیڈروم پر ڈرون حملے کے بعد سے ان کی میٹنگز محفوظ کمرے میں منعقد کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ حزب اللہ کا ایک ڈرون صیہونی دفاعی نظام کو پار کرتے ہوئے نیتن یاہو کے قیصریہ والے گھر تک پہنچا تھا۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے میزائلوں سے نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی ملتوی
یہ ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی سے ٹکرایا، جس سے صیہونی حکام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔