?️
ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے تیونس میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کرتے ہوئے اس سے ملاقات کی ہے اور ملک میں ہنگامی صورتحال پیدا کرنے والے انسان سے ملک میں امن واستحکام اور خوشحالی کی امید ظاہر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے تیونس میں جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے والے صدر قیس سعید سے ملاقات کی۔
جمعہ کے روز ہونے والی اس ملاقات کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ انہوں نے صدر قیس سعید کو اطمینان دلایا ہے کہ سعودی عرب برادر ملک تیونس میں امن واستحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔
اس حوالے سے جو اقدامات کیے جائیں گے، سعودی عرب ان کا ساتھ دے گا، سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل نے تیونس کے صدر، عوام اور حکومت کو شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام و حکومت کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔
سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر تیونس کی تازہ صورتحال اور ملک کے اقتصادی و صحت صورتحال میں استحکام لانے والے فیصلوں کا جائزہ لیا۔
تیونسی صدر نے کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں بروقت مدد پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد کے فوری برادرانہ ردعمل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے تیونس کے صدر سے کہا کہ سعودی عرب تیونس کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے۔
واضح رہے کہ تیونس کے صدر قیس سعید نے 25 جولائی کو ملک کے وزیر اعظم ہشام مشیشی کو برطرف کرنے کے بعد کہا تھا کہ اب وہ ملک کے انتظامی اختیارات خود ہی سنبھالیں گے۔ یہ نئی سیاسی معرکہ آرائی حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں کے بعد شروع ہوئی تھی۔
صدر قیس سعید نے تیونس کی پارلیمان کو بھی آئندہ ایک ماہ تک کے لیے معطل کرنے اور تمام نائبین کے اختیارات کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی فوری خطرے کے پیش نظر آئین کی دفعہ 80 کے تحت انہیں ایسے احکامات صادر کرنے کا اختیار حاصل ہے، لیکن پارلیمان کے اسپیکر راشد غنوشی نے صدر پر، انقلاب اور ملکی آئین کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کیا تھا۔
غنوشی کی اعتدال پسند اسلامی جماعت النہضہ نے تیونس کی عوام سے اس بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کے لئے ہتھیاروں کا استعمال محدود
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو دیے گئے ہتھیاروں
جون
6 جنوری کے ہنگامے کے چند دن بعد وائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم میں کیا ہو رہا تھا؟
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں وائٹ ہاؤس
دسمبر
555 دن؛ غزہ میں دنیا کی شرمندگی کی کہانی
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: کل، غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ نسل
اپریل
صیہونیوں میں یمنی فورسز کا خوف وہراس
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی افواج
جنوری
ٹرمپ کی ایران پر پابندیاں ہمیں نقصان پہنچا رہی ہیں:عراق
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:عراقی حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے
فروری
اسرائیل شام کی افراتفری سے پریشان
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ بشار
مارچ
اردن سعودی صیہونی سازش کی زد میں
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:اپریل 2021ء میں جب سے اردن کے بادشاہ کے خلاف بغاوت
فروری
اسرائیلی حملے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: پاکستان
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے "عاصم
جون