قطر کا نیتن یاہو  کی اشتعال انگیز لفاظی پر شدید ردعمل

قطر کا نیتن یاہو  کی اشتعال انگیز لفاظی پر شدید ردعمل

?️

سچ خبریں:قطر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  کے ان بیانات کی شدید مذمت کی ہے جن میں انہوں نے اسرائیل کو تمدن اور حماس کو بربریت قرار دیا، قطر نے ان دعوؤں کو سیاسی و اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیتے ہوئے انسانی بحران پر عالمی توجہ دلائی۔

قطر کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو  کی حالیہ گستاخانہ اور اشتعال انگیز لفاظی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جن میں انہوں نے اسرائیل کو تمدن اور قطر کو بربریت کی حمایت کرنے والا ملک قرار دیا تھا۔
قطری وزارت خارجہ نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتنیاہو کے الزامات اشتعال انگیز، غیرذمہ دارانہ اور سیاسی و اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ کیا نہتے شہریوں کا قتل عام، جنگ کے ذریعے بھوک کا ہتھیار بنانا اور انسانی امداد کو روکنا وہ تمدن ہے جس کی اسرائیل نمائندگی کرتا ہے؟
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے مسلسل کی جانے والی جارحیت کو تمدن کے دفاع کا نام دینا ان ریاستوں کی یاد دلاتا ہے جو جھوٹے نعروں کے ذریعے نہتے شہریوں پر مظالم ڈھاتی رہی ہیں۔
 قطر نے واضح کیا کہ اس نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی، شہریوں کا تحفظ اور قیدیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کی ہیں۔
قطر نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ 138 اسرائیلی قیدی جو رہا کیے گئے، اسرائیل کے عسکری حملوں کے نتیجے میں آزاد ہوئے، یا ان ثالثی کوششوں کے ذریعے جن پر آج تنقید کی جا رہی ہے؟
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ کے عوام بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں محاصرہ، بھوک، ادویات کی قلت اور انسانی امداد کو بطور ہتھیار استعمال کرنا شامل ہے۔ یہ سب کیا اس تمدن کا حصہ ہے جسے اسرائیل دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہے؟
قطر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ تمام تر دباؤ اور پروپیگنڈا کے باوجود مظلوم قوموں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اور بطور غیر جانبدار، قابلِ اعتماد ثالث، اپنا کردار جاری رکھے گا۔
وزارت خارجہ نے آخر میں کہا کہ قطر، مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کر فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور پائیدار و منصفانہ امن کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

لبنان بنے کا صیہونیوں کا قبرستان:حزب اللہ

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے اعلان

فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر

سندھ وزیر اعلی نے کورونا کے خطرے سے خبردار کر دیا

?️ 12 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی نئی قسم نے قدم رکھ لیا

امریکہ اور چین کے درمیان تنازع

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   حالیہ ہفتوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی

امریکہ کو بہتر لیڈروں کی ضرورت ہے: کسنجر

?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:  99 سالہ ہنری کسنجر  نے ایک امریکی میڈیا کو انٹرویو

یمنی انصاراللہ کا عالم اسلام کے نام پیغام

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے غزہ کے بارے میں

25 سال سے بغیر کسی جرم کے سعودی جیل میں موجود نوجوان کی کہانی

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک نوجوان مصطفی معلم پراس وقت ایک جرم

حزب اللہ کب اپنی پوری طاقت دکھائے گی؟

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ ابھی صیہونیوں کے مقابلے میں فوری ردعمل دکھانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے