?️
سچ خبریں:آسٹریلیا کی گرین پارٹی کی سابق امیدوار ہانا توماس سڈنی میں اسرائیلی اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنی کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس تشدد کا شکار ہو گئیں۔ ان کی دائیں آنکھ شدید زخمی ہوئی اور بینائی کا خطرہ لاحق ہے،سڈنی میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کے خلاف مظاہرے کے دوران فلسطین حامی سیاستدان کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کے لیے ایران اور یمن سے بڑھ کر نئے اسٹریٹجک چیلنجز
آسٹریلیا میں گرین پارٹی کی سابقہ امیدوار ہانا توماس، سڈنی میں ایک اسرائیلی اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کے تشدد کا نشانہ بن گئیں۔ واقعے میں ان کی دائیں آنکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بینائی کے مستقل نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آسٹریلوی خبررساں ادارے ABC کے مطابق، 35 سالہ ہانا توماس، جو کہ آسٹریلیا کی گرین پارٹی کی جانب سے وفاقی انتخابات کی امیدوار رہی ہیں، سڈنی کے جنوب مغربی علاقے بلمور میں منعقد فلسطین حمایتی مظاہرے کے دوران گرفتار کی گئیں۔ گرفتاری کے دوران پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ان کے چہرے اور خاص طور پر دائیں آنکھ کو شدید چوٹیں آئیں۔
پولیس نے ان پر پولیس افسر کے فرائض میں مداخلت اور پولیس کے احکامات کی نافرمانی کے الزامات عائد کیے ہیں،ہانا توماس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے، ان کے وکیل نے ABC سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میری موکلہ کو بینائی کے مستقل نقصان کا سامنا ہے۔ دائیں آنکھ کی بینائی خطرے میں ہے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کا وہم اسرائیلی تلخ حقیقت کے برعکس
یہ مظاہرہ ایک ایسی کمپنی کے خلاف کیا جا رہا تھا جو اسرائیل کو فوجی ساز و سامان فراہم کرتی ہے، اور مظاہرین نے فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی۔ آسٹریلیا میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے، اور حالیہ واقعہ ان مظاہروں پر پولیس کے سخت رویے کی ایک اور مثال ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کیا بائیڈن روس کے لیے بہتر ہیں؟
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز امریکی صدر جو
فروری
امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں درجنوں شامی شہریوں کی گرفتاری
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:شام کے صوبہ الحسکہ میں امریکی فوجی حمایت کے ساتھ اس
فروری
منطقی طریقہ یہی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں: فواد چوہدری
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ جب
نومبر
مشکل اصلاحات ہوچکیں، ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، اسحٰق ڈار
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے یقین دہانی کروائی ہے
جون
صیہونی حکومت میں ہاؤسنگ مارکیٹ کا زوال
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: گلوبز اخبار کے مطابق تل ابیب کے علاقے کے تاجروں نے
نومبر
جو اپنے ادارے میں ون مین شو چلا رہے ہیں وہی پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ
مئی
یونان کو فضائی اڈے کی تعمیر کے لیے 33 ملین ڈالر کی امریکی امداد
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ یونان کو فوجی تنصیبات کی ترقی
دسمبر
بینکنگ مارکیٹ میں متوازی شرح تبادلہ دوبارہ نمایاں
?️ 19 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ
نومبر